بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

ہزاروں افراد ڈینگی کی شکایت لیکر ہسپتال پہنچ گئے

118 Views 0 4 ہفتے
چار ہزار افراد ڈینگی کی شکایت لیکر ہسپتال پہنچ گئے
Posted at 21 اگست-2019

راولپنڈی۔ ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے۔ ایک مخصوص قسم کے مچھر سے پیدا ہونیوالی اس بیماری نے چند سال قبل پنجاب میں زبردست تباہی پھیلائی۔ سابق حکومت نے اس مرض سے نمٹنے کیلئے انتہائی سخت اقدامات کئے۔ پنجاب بھر میں ڈینگی ٹیمیں بنائی گئیں۔

Courtesy Twitter

دو سو سے زائد افراد میں ڈینگی کی تصدیق

ہسپتالوں میں الگ یونٹ قائم کئے گئے۔ اب ایک مرتبہ پھر ڈینگی سر اٹھانے لگا ہے۔ جڑواں شہر راولپنڈی میں موسلادھار بارشوں کے بعد ڈینگی مرض بے قابو ہونے لگا۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 4 ہزار افراد ڈینگی بخار کی شکایت لیکر ہسپتال پہنچے۔

دو سو سے زائد افراد میں ڈینگی کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔ راولپنڈی کی ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی، گلبہار کالونی، کوٹ جبی کے علاقے ڈینگی کے حملے کی زد میں ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں انسداد ڈینگی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مرض کے خاتمے کیلئے کوشش کر رہی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہولی فیملی ہسپتال میں 78، بینظیر بھٹو میں 80، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 47 مریض داخل ہیں۔ 478 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

باسی دال کھانے سے پانچ افراد ہسپتال پہنچ گئے

مظفر گڑھ۔ شاہ جمال روڈ مونڈکا ہسپتال کے قریب مضر صحت دال کھانے سے ایک ہی گھر کے…

1 ہفتہ
باسی دال کھانے سے پانچ افراد ہسپتال پہنچ گئے

ڈینگی متاثرین کی ملک بھر میں تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی

پشاور۔ ڈینگی ایک مہلک مرض ہے جو ایک مخصوص مچھر کے نتیجے میں لاحق ہوتا ہے۔ چند برس…

2 ہفتے
ڈینگی متاثرین کی ملک بھر میں تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی

مردہ خاتون کے ہاں صحت مند بچی کی پیدائش

پراگ۔ اسے سائنس کی دنیا کا عجوبہ کہا جائے یا قدرت کی کاریگری جسے سن کر نہ صرف…

2 ہفتے
مردہ خاتون کے ہاں صحت مند بچی کی پیدائش

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی دوا بھی نہیں

لاڑکانہ۔ ایک دور میں لاڑکانہ کو پیپلز پارٹی کا قلعہ کہا جاتا تھا۔ پورے ملک کی توجہ کا…

2 ہفتے
لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی دوا بھی نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے