بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ آنے میں 21 روز لگیں گے، عذرا پیچوہو

paktv Avatar
33 Views 0 2 ہفتے
ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ آنے میں 21 روز لگیں گے، عذرا پیچوہو
Dunya
Posted at 23 مئی-2020

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہونے کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل ڈی این اے پر لاعلم ہیں، نتائج آنے میں 21 د ن لگیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ اور صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے اور دو زندہ بچ گئے۔ ایک زخمی سول اور دوسرا دارالصحت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس افسوس ناک حادثے کے بعد 66 میتیں جناح اور 31 سول ہسپتال لائی گئیں۔ ان میں سے 19 میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

تمام 97 میتوں کے ڈی این اے ٹیسٹ لئے جا چکے ہیں

تمام 97 میتوں کے ڈی این اے ٹیسٹ لئے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 66 افراد کے جناح اور 31 کے سول ہسپتال میں نمونے لئے گئے ہیں۔ 47 لواحقین نے اپنے ڈی این اے کیلئے نمونے جمع کرائے۔ ڈی این اے نتائج آنے میں 21 روز لگیں گے۔ ڈی این اے کیلئے ہم نے اعلٰی معیار کی لیبارٹری تیار کی ہے اور تمام ڈی این اے ٹیسٹ جامعہ کراچی کی لیب میں ہوں گے۔

اس موقع پر صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے کہا کہ طیارے کی زد میں آ کر 19 مکانات متاثر ہوئے، 10 گاڑیاں اور تین موٹر سائیکلیں بھی متاثر ہوئیں۔ خوش قسمتی سے کوئی علاقہ مکین جاں بحق نہیں ہوا تاہم 6 علاقہ مکین زخمی ہوئے ہیں۔ متاثرہ مکانوں کے 16 رہائشیوں کو مقامی ہوٹلز میں منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائر بریگیڈئر، میئر کراچی، چھپا، ایدھی، سول اور عسکری اداروں نے ملکر کام کیا۔

متعلقہ خبریں

دبئی حکومت کی عید پر پاکستانیوں سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی…

متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملازمت کیلئے مقیم ہیں۔ کرونا وبا کی وجہ سے پاکستانیوں…

3 ہفتے
دبئی حکومت کی عیدالفطر پر پاکستانیوں سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل

برازیل کے ایک شخص میں 3 گردوں کا انکشاف

کئی افراد میں پیدائشی نقائص اور خامیاں پائی جاتی ہیں مگر حال ہی میں ایک برازیلین شخص کو…

3 ہفتے
برازیل کے ایک شخص میں 3 گردوں کا انکشاف

چاروں صوبے اپنے عوام کی صحت پر کتنا خرچ کر رہے ہیں

کسی بھی ملک کے عوام کے طرز زندگی کا اندازہ اس کے ہیلتھ کیئر سسٹم سے لگایا جاتا…

3 ہفتے
چاروں صوبے اپنے عوام کی صحت پر کتنا خرچ کر رہے ہیں

ڈبلیو ایچ او کا جراثیم کش سپرے انسانی صحت کیلئے خطرناک قرار

جنیوا۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تازہ الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں خبردار کیا گیا…

3 ہفتے
ڈبلیو ایچ او نے جراثیم کش سپرے انسانی صحت کیلئے خطرناک قراردے دیا

تازہ ترین

امریکی خاتون کا رحمان ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو…

امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی کرنے کا الزام عائد…

5 گھنٹے
امریکی خاتون کا رحمٰن ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو بھی دھمکی

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

13 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

13 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

14 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے