بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

04-April-2020

کرونا وائرس سے اموات کی شرح 2 فیصد سے بھی کم ہے، قومی ادارہ صحت

masooma mufferih masooma mufferih
54 Views 0 1 مہینہ
کرونا وائرس سے اموات کی شرح 2 فیصد سے بھی کم ہے، قومی ادارہ صحت
geo tv
Posted at 27 فروری-2020

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام کا کہنا ہے کرونا وائرس سے اموات کی شرح 2 فیصد سے بھی کم ہے۔

قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی وبائی صورتحال میں ہمیں خوف کو کنٹرول کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے 2 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور دونوں افراد صحتیاب ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد میں زیر علاج متاثرہ شخص کے اہلخانہ کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جو منفی آئے ہیں۔

سربراہ این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ایران میں اب تک 5 ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں جبکہ ایران کے کرونا وائرس کے اعلان سے پہلے کچھ زائرین واپس آچکے تھے۔ ایران سے آنے والوں کو گھروں میں ہی الگ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، ان افراد کا ڈاکٹرز باقاعدگی سے چیک اپ کرتے رہیں گے، اگر کسی میں کرونا وائرس کی علامت ظاہر ہوئی تو اسے اسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر دوسرے تیسرے بندے کو زکام وغیرہ ہو جاتا ہے، ضروری نہیں کہ وہ کرونا ہی ہو۔ وبائی مرض میں سب سے بہتر علاج احتیاط ہے، خود کو پاک صاف رکھنے سے بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

42 منٹ
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

گھوسٹ ملازم بھائیوں کو نوکری سے نکالنے پر سروسز ہسپتال میں توڑ…

لاہور۔ ماضی میں محکمہ تعلیم اور پولیس میں گھوسٹ ملازموں کی بھاری تعداد غیر قانونی آرڈرز پر بھرتی…

1 دن
گھوسٹ ملازم بھائیوں کو نوکری سے نکالنے پر سروسز ہسپتال میں توڑ پھوڑ

کورونا کے بعد چین میں خطرناک ”ہنٹا وائرس“ سے ایک شخص ہلاک

چینی شہر ووہان سے پھوٹنے والے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ دنیا بھر کے 180 ممالک تک…

1 ہفتہ
کورونا کے بعد چین میں خطرناک ”ہنٹا وائرس“ سے ایک شخص ہلاک

حکومت نے 61 میڈیکل اشیاء پر ٹیکس ختم کر دیا

اسلام آباد۔ کورونا وائرس پر ریلیف پیکج کا منگل کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان متوقع…

2 ہفتے
حکومت نے 61 میڈیکل اشیاء پر ٹیکس ختم کر دیا

تازہ ترین

اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔…

واشنگٹن۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ…

1 گھنٹہ
اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ ایلس ویلز

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

42 منٹ
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

کرونا مبتلا مریض کو غلط سفری معلومات دینوالے شخص کو قید کی…

کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے کے بعد اب تک 204 ممالک میں رپورٹ ہو چکا…

2 منٹ

مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ…

اسلام آباد۔ کرونا متا ثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات نے آگے آ کر فنڈز جمع کرانے کا…

23 منٹ
مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے