بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

03-July-2020

چاروں صوبے اپنے عوام کی صحت پر کتنا خرچ کر رہے ہیں

paktv Avatar
62 Views 0 2 مہینے
چاروں صوبے اپنے عوام کی صحت پر کتنا خرچ کر رہے ہیں
Facebook
Posted at 17 مئی-2020

کسی بھی ملک کے عوام کے طرز زندگی کا اندازہ اس کے ہیلتھ کیئر سسٹم سے لگایا جاتا ہے۔ یہ ملکی ترقی کو جانچنے کا بڑا پیمانہ بھی ہے۔ اس پیمانے کو بہتر نہ بنانے پر مسائل ابھرتے ہیں۔ ادارہ شماریات پاکستان نے تازہ سروے کیا ہے تاکہ ملک بھر میں ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کا اندازہ لگایا جا سکے۔

اس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرکاری ہسپتالوں کی تعداد 1279 جبکہ بنیادی مراکز صحت کی تعداد 5527 ہے۔ ملک بھر میں رولر ہیلتھ مراکز 686جبکہ ڈسپنسریریز کی تعداد پانچ ہزار 671 ہے۔ ان کیلئے رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تعداد دو لاکھ 20 ہزار یعنی 983 پاکستانیوں کیلئے صرف ایک ڈاکٹر جبکہ ایک ہزار 608پاکستانیوں کیلئے ہسپتال میں ایک بیڈ کی سہولت موجود ہے۔

صحت کا بجٹ مجموعی ڈی جی پی کا ایک فیصد سے بھی کم

پاکستان کی اب تک تمام حکومتوں کا جائزہ لیا جائے تو صحت کسی کی بھی ترجیح نہیں رہی۔ ملک کے صحت کا بجٹ مجموعی ڈی جی پی کا ایک فیصد سے بھی کم رہا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران وفاق اور صوببوں کے صحت کے مجموعی بجٹ کا جائزہ لیا جائے جو 204 ارب 74 کرو ڑ روپے تھا جو جی ڈی پی کا محض 0.53 فیصد بنتا ہے۔

ادارہ شماریات نے اپنے اعدادوشمار میں لکھا ہے کہ ملک کی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار 520 افراد پر بجٹ کو تقسیم کیا جائے تو سالانہ فی کس 980 روپے 58 پیسے اور ماہانہ 81 روپے 71 پیسے خرچ کئے جا تے ہیں۔ ادارہ شماریات کا پنجاب کے حوالے سے سروے کا جائزہ لیا جائے تو 11 کروڑ 12 ہزار 442 افراد پر مشتمل ملک کے سب سے بڑے صوبے نے صحت پر 90 ارب 10 کروڑ خرچ کئے۔

یوں ایک سال کے دوران ایک فرد کی صحت پر 818 روپے 99 پیسے خرچ کئے گئے۔ ملکی آبادی کے اعتبار سے دوسرے بڑے صوبے سندھ نے اپنے 4 کروڑ 78 لاکھ 86 ہزار 51 شہریوں کی صحت پر 62 ارب 50 لاکھ خرچ کئے۔ یوں سالانہ 1305 روپے فی شہری اور ماہانہ 1098 روپے 76 پیسے خرچ کئے۔ اسی طرح خیبرپختونوا کے 2018-19 میں فاٹا کے ساتھ انضمام سے پہلے 3 کروڑ 52 لاکھ 3 ہزار آبادی کیلئے 23 کروڑ 50 کروڑ رکھے تھے۔

یوں خیبر پختونخوا نے سالانہ 770روپے فی فرد جبکہ ماہانہ 64 روپے خرچ کئے۔ اسی طرح بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 44 ہزار 408 نفوس پر مشتمل ہے۔ اس نے صحت کا بجٹ 15 ارب 20 کروڑ رکھا۔ فی کس سالانہ 1231 روپے ماہانہ ایک شہری پر 102 روپے خرچ کئے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد نے گزشتہ مالی سال کے دوران صحت کے شعبے کیلئے 12 ارب 40 کروڑ بجٹ رکھا جو کہ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں اور اس کے دائرہ اختیار میں آنیوالے علاقوں کیلئے تھا۔

متعلقہ خبریں

سروسز اسپتال لاہورمیں نرسز کی لڑائی میں چھریوں کے وار، متعدد زخمی

اس وقت پورا ملک کورونا وائرس کی وبا کے باعث پریشان نظر آ رہا ہے اور پوری عوام…

24 گھنٹے
سروسز اسپتال لاہورمیں نرسز کی لڑائی میں چھریوں کے وار، متعدد زخمی

ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ آنے میں 21 روز لگیں گے، عذرا…

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہونے کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل ڈی این اے پر لاعلم ہیں،…

1 مہینہ
ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ آنے میں 21 روز لگیں گے، عذرا پیچوہو

دبئی حکومت کی عید پر پاکستانیوں سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی…

متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملازمت کیلئے مقیم ہیں۔ کرونا وبا کی وجہ سے پاکستانیوں…

2 مہینے
دبئی حکومت کی عیدالفطر پر پاکستانیوں سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل

برازیل کے ایک شخص میں 3 گردوں کا انکشاف

کئی افراد میں پیدائشی نقائص اور خامیاں پائی جاتی ہیں مگر حال ہی میں ایک برازیلین شخص کو…

2 مہینے
برازیل کے ایک شخص میں 3 گردوں کا انکشاف

تازہ ترین

کالجز کب کھلیں گے، داخلوں کیلئے تجاویز سامنے آ گئیں

تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے قواعد و ضوابط تیار کئے جا رہے ہیں،…

53 منٹ
کالجز کب کھلیں گے، داخلوں کیلئے تجاویز سامنے آ گئیں

استاد نے میڈیکل سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا…

سرگودھا میں نجی کالج کے استاد نے میڈیکل سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا…

25 منٹ
استاد نے میڈیکل سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی بارے اہم انکشافات

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی اوپن لیٹر پر تھی جو کہ ایک جرم…

41 منٹ
اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی بارے اہم انکشافات

جعلی ڈگریوں کا معاملہ، پی آئی اے کی رینکنگ میں کمی کر…

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کے پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد معروف ویب…

1 گھنٹہ
جعلی ڈگریوں کا معاملہ، پی آئی اے کی رینکنگ میں کمی کر دی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے