بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

کورونا کے بعد چین میں خطرناک ”ہنٹا وائرس“ سے ایک شخص ہلاک

Tariq Tariq
43 Views 0 2 ہفتے
کورونا کے بعد چین میں خطرناک ”ہنٹا وائرس“ سے ایک شخص ہلاک
GEO
Posted at 25 مارچ-2020

چینی شہر ووہان سے پھوٹنے والے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ دنیا بھر کے 180 ممالک تک پھیل چکا ہے۔ یہ سلسلہ ابھی تھما نہیں تھا کہ چین میں ”ہنٹا وائرس“ سے ایک شخص کی ہلاکت کی خبر سامنے آ گئی۔ چینی سرکاری میڈیا کی جانب سے یونان صوبے میں ہنٹا وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے شکار لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

ادھر دنیا بھر میں کورون سے لاک ڈاؤن کے شکار لوگوں میں تشویش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ عالمی میڈیا میں ہنٹا وائرس کے حوالے سے متضاد خبریں اور دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ گلوبل سطح پر کورونا سے ڈرے ہوئے لوگ اس تشویش میں مبتلا ہیں کہ کیا ہنٹا وائرس بھی کورونا کی طرح انسانوں میں پھیل سکتا ہے؟ امریکی سنٹر برائے بیماریوں کی روک تھام کے ادارے کا کہنا ہے کہ یہ وائرس چوہوں اور اس جیسی نسل کے جانوروں سے پھیلتا ہے۔

Courtesy Twitter

یہ انسانوں میں پلمونری سنڈروم سانس کی ایک بیماری کا باعث بنتا ہے۔ طبی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ یہ وائرس انسان میں چوہوں کے فضلے، پیشاب اور تھوک میں پائے جانیوالے وائرس کے ذریعے ہوا سے پھیلتا ہے۔ البتہ یہ وائرس چوہوں کے کاٹنے سے بہت کم پھیلتا ہے۔ امریکی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس انسانوں کے چوہوں کی تھوک، پیشاب یا فضلے سے آلودہ ہونیوالے مقام کو چھو کر ہاتھ یا ناک پر ہاتھ لگنے سے منتقل ہو سکتا ہے۔

امریکی انسداد ڈیزیزز کنٹرول اینڈ پریونشن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ میں ہنٹا وائرس کے پھیلنے کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ البتہ چین اور ارجنٹائن میں ہنٹا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس خطرناک وائرس کی عمومی علامات میں تھکاوٹ، بخار، پٹھوں میں درد شامل ہے۔ متاثرہ شخص کو قے، چکر اور سر درد کی علامت پائی جاتی ہیں۔

طبی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ابتدا میں چار سے دس دنوں کے اندر وائرس سے متاثرہ شخص کو کھانسی، سانس لینے میں دشواری اور پھپھڑوں میں پانی بھر سکتا ہے۔ واضح رہے ہنٹا وائرس کا پہلا کیس 1978ء میں جنوبی کوریا میں منظرعام پر آیا جبکہ امریکہ میں 1993 میں اس وائرس کا پہلا کیس رجسٹرڈ ہوا۔ اس وائرس سے ہلاکتوں کا تناسب 38 فیصد جاتا ہے۔

واضح رہے اس وقت دنیا بھر میں 18 افراد کی جانیں لینے والے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کیلئے سائنسدان شب و روز کام کر رہے ہیں۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے تحت دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

6 دن
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

گھوسٹ ملازم بھائیوں کو نوکری سے نکالنے پر سروسز ہسپتال میں توڑ…

لاہور۔ ماضی میں محکمہ تعلیم اور پولیس میں گھوسٹ ملازموں کی بھاری تعداد غیر قانونی آرڈرز پر بھرتی…

7 دن
گھوسٹ ملازم بھائیوں کو نوکری سے نکالنے پر سروسز ہسپتال میں توڑ پھوڑ

حکومت نے 61 میڈیکل اشیاء پر ٹیکس ختم کر دیا

اسلام آباد۔ کورونا وائرس پر ریلیف پیکج کا منگل کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان متوقع…

3 ہفتے
حکومت نے 61 میڈیکل اشیاء پر ٹیکس ختم کر دیا

کورونا سے مرنیوالوں کو تابوت میں رکھ کر دفنانے کی ہدایت

پشاور۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ ریلیف و بحالی نے کورونا سے جاں بحق ہونیوالوں کی تدفین سیمتعلق راہنمائی…

3 ہفتے
کورونا سے مرنیوالوں کو تابوت میں رکھ کر دفنانے کی ہدایت

تازہ ترین

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

5 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم یونٹ والے بجلی اور گیس…

4 گھنٹے
کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

تاجروں کا 15 اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان

انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری نعیم میر نے 15 اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ انجمن…

3 گھنٹے
تاجروں کا 15 اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان

کورونا کا خوف، ہلاکتوں سے قبل سیکڑوں قبریں کھود ڈالیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے روزانہ ہزاروں اموات ہو رہی ہیں اور ان ہلاکتوں کے پیش نظر…

2 گھنٹے
کورونا کا خوف، ہلاکتوں سے قبل سیکڑوں قبریں کھود ڈالیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے