بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

بلوچستان میں کانگو بے قابو ہونے لگا

95 Views 0 3 ہفتے
بلوچستان میں کانگو بے قابو ہونے لگا
Posted at 4 اگست-2019

کوئٹہ۔ بلوچستان ایک پس ماندہ صوبہ ہے جہاں وسائل اور بروقت علاج کی سہولیات نہ ملنے سے کئی بیماریاں خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے۔ اب عیدالاضحٰی کے موقع پر بلوچستان میں ہمسایہ ملک افغانستان اور دیگر علاقوں سے قربانی کے جانور لائے جا رہے ہیں جس سے کانگو وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ فاطمہ جناح چسٹ ہسپتال کوئٹہ میں اب تک وبائی امراض کے وارڈ میں ہمسایہ ملک سمیت صوبے بھر سے 24 مریض لائے گئے۔

اب تک 11 مریضوں میں کانگو وائرس کی تشخیص

اب تک 11 مریضوں میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان میں سے ایک مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔ زیر علاج مریضوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی مویشی منڈیوں میں بروقت سپرے نہ ہونے سے کانگو وائرس پھیل رہا ہے۔ کوئٹہ ہسپتال میں زیر علاج ایک مریض کا کہنا ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کا فقدان ان کیلئے مزید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔

وارڈ میں مریضوں کیلئے سہولیات کم ہیں

وبائی امراض کے وارڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وارڈ میں مریضوں کیلئے سہولیات کم ہیں، بیڈز کی کمی سے مریضوں کو طبی سہولیات دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ وبائی امراض وارڈ میں مرض کی تشخیص کیلئے بنائی جانیوالی جدید لیبارٹری بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کے خون کا نمونہ آغا خان یا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو بھجوائے جاتے ہیں جس میں کم از کم ایک ہفتہ وقت لگ جاتا ہے جس سے مریض کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

خیبرپختونخوا میں پولیو قطرے نہ پلانا خطرناک معاملہ…

پشاور۔ خیبرپختونخوا میں کم عمر کو پولیو کے قطرے پلانے ایک خطرناک معاملہ بنتا جا رہا ہے۔ تازہ…

6 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں پولیو قطرے نہ پلانا خطرناک معاملہ بننے لگا

وزیراعظم کا نئے پولیو کیسز پر اظہار تشویش

اسلام آباد۔ تیسری دنیا کے ممالک میں پولیو جیسے مہلک مرض سے چھٹکارا پانے کیلئے عالمی ادارہ صحت…

3 دن
وزیراعظم کا نئے پولیو کیسز پر اظہار تشویش

مائیکروسافٹ کے بانی کی پولیو کے بڑھتے واقعات…

اسلام آباد۔ بل گیٹس کو دنیا کا امیر ترین شخص کہا جاتا ہے۔ قدرت نے اتنی دولت سے…

3 دن
مائیکروسافٹ کے بانی کی پولیو کے بڑھتے واقعات پر سخت تشویش

ہزاروں افراد ڈینگی کی شکایت لیکر ہسپتال پہنچ…

راولپنڈی۔ ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے۔ ایک مخصوص قسم کے مچھر سے پیدا ہونیوالی اس بیماری نے چند…

3 دن
چار ہزار افراد ڈینگی کی شکایت لیکر ہسپتال پہنچ گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے