بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

ڈیرہ غازی خان میں سڑک پر بچے کی پیدائش اور پھر موت

77 Views 0 2 ہفتے
Posted at 3 ستمبر-2019

جنوبی پنجاب کی محرومی ختم کرنے کے لئیے وزیراعلی عثمان بزدار کو بنایا گیا مگر حقیقت یہ ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں ایک خاتون نے ڈاکٹرز کی عدم دستیابی پر سڑک پر بچے کو جنم دیا۔ کچھ دیر بعد ماں اور بچہ دونوں چل بسے۔

ڈیرہ غازی خان جہاں محض دو ہفتے پہلے ضلعی بجٹ سے جشن آزادی کے موقع پر 99 لاکھ کی آتشبازی کی گئ تھی۔ مگر صحت کی صورتحال یہ ہے کہ ڈاکٹرز اور نرسسز کی عدم دستیابی کی وجہ سے خاتون نے سڑک پر بچے کو جنم دیا۔ طبی سہولت نہ ہونے پر ماں اور بچے کی طبعیت خراب ہوئی اور کچھ دیر بھی دونوں موت کے منہ میں چلے گئے۔ یہ وہی ضلع ہے جسے سپیشل پروٹوکول کیلیے پی اینڈ ڈی کو باقاعدہ عثمان بزدار نے خط لکھا تھا۔

دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ہیلتھ ریفارمز آرڈیننس پر دستخط کر دئیے ہیں جس کے بعد تمام نرسسز اور ڈاکٹرز کی مستقل نوکری ختم ہو جائے گی اور ٹیچنگ ہسپتالوں کو سرمایہ کاروں کا گورننگ بورڈ چلائے گا۔ پنجاب حکومت کا دعوی ہے کہ اس سے صوبے میں صحت کے شعبے میں بہتری آئی گی۔ اپوزیشن مسلم لیگ کا دعوی ہے کہ اس سے غریبوں کے لئیے سرکاری علاج بھی مہنگا ہو جائے گا اس لئیے اس ایکٹ کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گے۔

متعلقہ خبریں

باسی دال کھانے سے پانچ افراد ہسپتال پہنچ گئے

مظفر گڑھ۔ شاہ جمال روڈ مونڈکا ہسپتال کے قریب مضر صحت دال کھانے سے ایک ہی گھر کے…

1 ہفتہ
باسی دال کھانے سے پانچ افراد ہسپتال پہنچ گئے

ڈینگی متاثرین کی ملک بھر میں تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی

پشاور۔ ڈینگی ایک مہلک مرض ہے جو ایک مخصوص مچھر کے نتیجے میں لاحق ہوتا ہے۔ چند برس…

2 ہفتے
ڈینگی متاثرین کی ملک بھر میں تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی

مردہ خاتون کے ہاں صحت مند بچی کی پیدائش

پراگ۔ اسے سائنس کی دنیا کا عجوبہ کہا جائے یا قدرت کی کاریگری جسے سن کر نہ صرف…

2 ہفتے
مردہ خاتون کے ہاں صحت مند بچی کی پیدائش

لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی دوا بھی نہیں

لاڑکانہ۔ ایک دور میں لاڑکانہ کو پیپلز پارٹی کا قلعہ کہا جاتا تھا۔ پورے ملک کی توجہ کا…

2 ہفتے
لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی دوا بھی نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے