بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

ماہ رمضان میں فطرانہ کا نصاب 100 روپے فی کس مقرر

99 Views 0 2 ہفتے
ماہ رمضان میں فطرانہ کا نصاب 100 روپے فی کس مقرر
Posted at 9 مئی-2019

کراچی۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں انسان کو زندگی گزارنے کیلئے تمام اصول و ضوابط بتائے گئے ہیں۔ روزہ بھی بنیادی ارکان اسلام میں شامل ہے۔ روزہ کی حالت میں انسان کو دوسروں کی تکلیف اور مشکلات جاننے کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

ہر عاقل و بالغ مسلمان کیلئے فطرانہ دینا لازمی ہے

روزہ واحد عبادت ہے جس کا اجر و ثواب اللہ تعالٰی نے خود دینے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ ہر عاقل و بالغ مسلمان کیلئے رمضان المبارک میں فطرانہ دینا لازمی قرار دیا گیا ہے جو عیدالفطر کی نماز سے پہلے دینا ضروری ہے۔ رمضان المبارک کے فطرانہ کا تعین کرنا بھی اسلامی فریضہ ہے جس کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کرتے ہیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے رواں سال صدقہ فطر، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کر دیا ہے۔ فطرانہ کی مد میں گندم کا آٹا دو کلو یا اس کی قیمت 100 روپے، فدیہ صوم 30 یوم 3000 روپے، کفارہ صوم برائے 60 مساکین 6000 روپے اور کفارہ قسم 1000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

جو، کھجور، کشمش یا پنیئر کے حساب سے فطرانہ، فدیہ اور کفارات ادا کریں

ان حضرات کو جنہیں اللہ تعالٰی نے رزق کی کشادگی عطا کی ہے وہ اپنی مالی حیثیت کو مدنظر رکھ کر جو، کھجور، کشمش یا پنیئر کے حساب سے فطرانہ، فدیہ اور کفارات ادا کریں۔

متعلقہ خبریں

اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی…

کراچی۔ آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے بعد شرح سود میں اضافہ کی پیش گوئی کی…

5 گھنٹے
اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان

ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل…

شنگھائی۔ چین اورامریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی جنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی انڈسٹریز…

6 گھنٹے
ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل کا کام کر

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ ہمارے پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین ایسے ہیں جنہیں خیر سے کبھی تقریر کرنے کی توفیق نہیں…

7 گھنٹے
گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے