بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-November-2019

سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج

paktv Avatar
466 Views 0 7 مہینے
سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج
Posted at 2 مئی-2019

لاہور۔ پرانی کہاوت ہے کہ پہلے ”تولو پھر بولو“ یہ مثال پی ٹی آئی کی حکومت پر صادق آتی ہے جو اپوزیشن کے زمانے میں ہر بات بغیر سوچے سمجھے کہنے کی عادی تھی۔ اب اسے ان چیزوں کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ سابق حکومت نے پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کا اعلان کیا تو ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج بن جاتے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء ان کے کیمپس میں آ کر اظہار یک جہتی کرتے۔ پی ٹی آئی سرکاری ہسپتالوں کی نج کاری کے بجائے متبادل موقف پیش کرتی تھی مگر اب خود سرکاری ہسپتالوں کی نج کاری کی حامی بن گئی ہے جس کیخلاف پنجاب بھر کے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سراپا احتجاج بن گئے اور تمام سٹاف نے کام چھوڑ دیا۔

مختلف شہروں کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز نے کام بند کر دیا جس سے دوسرے شہروں
سے آئے ہوئے مریض رل گئے۔ پریشانی میں مبتلا مریض حکومت اور ڈاکٹرز کو کوستے رہے۔ فیصل آباد اور راولپنڈی میں ینگ ڈاکٹرز، پی ایم اے اور پیرامیڈیکل سٹاف نے مشترکہ احتجاج کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگائے۔

ہسپتالوں کی نجکاری واپس لینے کا مطالبہ

حکومت سے ہسپتالوں کی نج کاری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ راولپنڈی میں تو ینگ ڈاکٹر باقاعدہ ہڑتال پر چلے گئے اور تینوں بڑے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی بند کر دیں۔ ملتان میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف نشتر ہسپتال کی او پی ڈی بند کر دی جس سے دور دراز سے آئے ہوئے مریض علاج کے بغیر ہی گھروں کو واپس چلے گئے۔

متعلقہ خبریں

عدالت نے ڈاکٹرز کی ہڑتال پر پابندی عائد کر دی

لاہور ہائی کورٹ نے ڈاکٹرز کی ہڑتال پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ ڈاکٹرز کی…

1 ہفتہ

ہڑتالی ڈاکٹرز کے لائسنس معطل کیوں نہیں کیئے گئے۔ عدالت

لاہور ہائی کورٹ نے ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال پر سخت ریمارکس دیتے کہا کہ آج ہی ان…

2 ہفتے

سرکاری ڈاکٹرز نے نواز شریف کے بیرون ملک ٹیسٹ لازمی قرار دے…

سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سرکاری میڈٖیکل پینل کے سربراہ…

2 ہفتے

نواز شریف کو قبض ہو گئی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماریاں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں۔ اب انہیں قبض کا مسلہ ہوا…

3 ہفتے
مریم نواز گرفتاری کی خبر، نوازشریف کی طبیعت اچانک خراب

تازہ ترین

جیکب آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار 13 برس کی بچی بیٹی…

جیکب آباد میں غریب گھر کی 13 برس کی بچی کو بااثر افراد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے…

6 گھنٹے
اسلام آباد میں بچوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنانیوالے گروہ کا انکشاف

غریب عوام کے وزراء کی تنخواہ جان کر آپ حیران رہ جائے…

حکومت میں شامل وفاقی وزیر، مشیر اور معاون خصوصی کی تنخواہوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ یہ…

6 گھنٹے

عدالتی فیصلے سے جیت کس کی ہوئی ؟

لاہور ہائیکورٹ کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی اجازت کے فیصلے کے بعد نئی…

6 گھنٹے

شیخ رشید پر ن لیگی ہونے کا الزام

عدالت کی جانب سے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دینے کے فیصلے پر شیخ رشید…

9 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے