بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

رمضان میں ہنڈیا کیسے چڑھے گی

300 Views 0 3 مہینے
رمضان میں ہنڈیا کیسے چڑھے گی
Posted at 5 مئی-2019

ماہ رمضان میں جہاں شیطان جکڑاجائیگا وہاں منافع خوروں نے سر اٹھا شروع کر دیا ہے۔ رمضان المبارک میں ہر گھر کی ضرورت سبزی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ گوروں کے دیس انگلینڈ میں مسلمانوں کیلئے اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کافی کمی کی گئی ہے

سب سبزیوں کا سانجھا آلو بھی مہنگا

یہ برطانیہ سرکار کی جانب سے مسلمانوں کیلئے ایک تحفہ ہے مگر یہاں مدینے کی ریاست میں ہر شخص من چاہی قیمت وصول کرتا ہے اور انہیں نکیل ڈالنے والا کوئی بھی ہہیں۔ اب ذرا سبزیوں کی قیمتیں جان لیں۔ آلو کی سرکاری قیمت 15 روپے ہے مگر مارکیٹ میں آپ کو 25 روپے سے کم نہیں ملے گا۔

ٹماٹر بھی غصے سے لال

پیاز کی سرکاری قیمت 51 روپے فی کلوگرام جبکہ مارکیٹ میں 70 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ غصے سے لال ٹماٹر 51 کے بجائے 80 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ 106 روپے بھنڈی کی قیمت مقرر کی گئی ہے مگر مارکیٹ میں آپ کو 150 روپے سے کم نہیں ملے گی۔

سکنجبین بنانے کیلئے لیموں کی ضرورت پڑے گی جس کا سرکاری ریٹ 318 روپے ہے مگر 400 روپے کلوگرام روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ منافع خوروں کا یہ خاص تحفہ رمضان تک ہے عید پر ان کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت…

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا…

7 گھنٹے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

7 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب…

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زبان کے پکے ہیں۔ شاید…

8 گھنٹے
چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے