بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-July-2019

تین برسوں میں دو پولیو مریضوں والے صوبے میں دو روز میں دو کیسز

262 Views 0 3 مہینے
تین برسوں میں دو پولیو مریضوں والے صوبے میں دو روز میں دو کیسز
Posted at 3 مئی-2019

لاہور۔ پولیو کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بہتر صوبہ، صوبہ پنجاب تھا جہاں گزشتہ 3 برسوں میں صرف دو کیسز سامنے آئے مگر اب دو روز میں دو پولیو کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شکیل خان نے اعتراف کیا ہے کہ لاہور کے دو بچوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔


رواں سال پنجاب میں پولیو کیسز کی تعداد 9 ہو گئی

جمعرات کو لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کے 10 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جو محکمہ صحت کے مطابق رواں سال پنجاب میں پولیو کا دوسرا کیس تھا جس سے 2019ء میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 9 ہو گئی تھی مگر اب جمعہ کے روز بھی ایک 13 ماہ کی بچی حفصہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وہ ملک پولیو فری کہلاتا ہے جہاں پر لگاتار تین سالوں میں ایک کیس بھی سامنے نہ آئے

وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے دو روز میں دو کیسز سامنے آنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت سے مکمل رپورٹ طلب کی ہے اور ذمہ داران کی نشاندہی کی ہدایت بھی کی۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیو کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

حکومت کا عزم ہے کہ پولیو فری پاکستان بنانا ہے۔ واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق وہ ملک پولیو فری کہلاتا ہے جہاں پر لگاتار تین سالوں میں ایک کیس بھی سامنے نہ آئے۔

متعلقہ خبریں

ڈاکٹرز نے زخمی کی بجائے ٹھیک ٹانگ کا…

لاہور کے اتفاق ہسپتال میں ڈاکٹرز نے زخمی بائیں ٹانگ کے گھٹنے کی بجائے دائیں ٹانگ کا آپریشن…

9 گھنٹے

صفا اور مروہ کو الگ کر دیا گیا

سروں سے جڑی دونوں جڑواں بچیوں کو لندن کے اسپتال میں 3 سرجریوں کے بعد الگ کیا گیا…

16 گھنٹے

گاڑی میں گائے کیسے بٹھائی

مظفر گڑھ۔ چوریاں تو دنیا بھر میں ہوتی ہیں مگر ہمارے ہاں اس کیلئے کیسے کیسے اور نت…

1 دن
گاڑی میں گائے کیسے بٹھائی

وکلا تنظیم نے ارسلان افتخار کیخلاف کارروائی کیلئے…

اسلام آباد۔ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے سابق آمر پرویز مشرف کو اقتدار سے نکالنے اور پی…

1 دن
وکلا تنظیم نے ارسلان افتخار کیخلاف کارروائی کیلئے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے