بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

16-December-2019

یوم آزادی پر قائد اور اقبال کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

Tariq Tariq
344 Views 0 4 مہینے
یوم آزادی پر قائد اور اقبال کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب
Posted at 14 اگست-2019

اسلام آباد۔ آج ملک بھر میں پاکستان کا 73واں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی کی مناسبت سے ہر سال کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح جبکہ لاہور میں مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سندھ رینجرز کی جگہ اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔

Courtesy FaceBook

پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے

پاک فوج کے کیڈٹس نے مارچ پاسٹ کیا۔ پریڈ کمانڈ کے فرائض لیفٹننٹ کمانڈر محمد فیضان نے انجام دئیے۔ مہمان خصوصی نے مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا۔ بابائے قوم محمد علی جناح کو سلام پیش کیا گیا۔ کیڈٹس قدم سے قدم ملاتے ہوئے گارڈ سپاٹ پر پہنچے۔ مہمان خصوصی کموڈور عرفان بلوچ نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات بھی لکھے۔

دوسری جانب لاہور میں مزار اقبال پر وزیراعلٰی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے حاضری دی۔ انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ قبل ازیں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل یوسف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے تو سیاسی اور سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی مزار پر حاضری کیلئے موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

عمران خان کے لیے بحرین کا سب سے بڑا سول ایوارڈ

بحرین حکومت وزیراعظم عمران خان کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دے گی۔ عمران خان بحرین…

2 گھنٹے

پاکستان دنیا بھر میں سیاحت کا بہترین مقام قرار

سیاحت سے متعلق دنیا کی مشہور ویب سائٹ کونڈی ناسٹ ٹریولر نے پاکستان کو 2020 کے مسافروں کیلئے…

8 گھنٹے
پاکستان دنیا بھر میں سیاحت کا بہترین مقام قرار

نیا پاکستان ،بچے کی پیدائش پر ماں کو 6 ماہ،والد کو 1…

ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے دوران سروس پہلے بچے کی پیدائش پر سرکاری ملازمین خواتین…

2 دن

کانووکیشن میں 25 میڈلز حاصل کرنے والی طالبہ

فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں ایک طالبہ ڈاکٹر فائزہ نے کانووکیشن میں 25 میڈلز حاصل کر لئے ہیں۔…

1 ہفتہ
کانووکیشن میں 25 میڈلز حاصل کرنے والی طالبہ

تازہ ترین

عمران خان کے لیے بحرین کا سب سے بڑا سول ایوارڈ

بحرین حکومت وزیراعظم عمران خان کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دے گی۔ عمران خان بحرین…

2 گھنٹے

عابد علی کا عالمی ریکارڈ بیٹی کی وجہ سے بنا۔ والدہ

قومی کرکٹر عابد علی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے میچ میں سنچری سکور کرنے والے پہلے…

1 گھنٹہ

پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ تو بارش اور کم روشنی کی بدولت ڈرا پر ختم…

12 منٹ
پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

امریکا میںمردہ انسانوں سے کھاد بنانے کا قانون منظور ہوتے ہی ایک امریکی کمپنی نے اس پر کام…

20 منٹ
امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے