بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

08-April-2020

تو نے کیسا جادو کیا؟

Iqra Khan Iqra Khan
66 Views 0 2 مہینے
تو نے کیسا جادو کیا؟
gulf news, pinterest
Posted at 18 فروری-2020

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ایک فلمی انداز کے پوسٹر پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ایک مزاحیہ فلمی پوسٹر شئیر کیا، پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کے پسِ منظر میں ان کی نئی اہلیہ بشریٰ بی بی موجود ہیں۔

بشریٰ بی بی کی ہاتھوں کے پاس جادوئی کرسٹل بال ہے جبکہ اس پوسٹر میں جمائمہ کو بھی سفید دوپٹے میں دکھایا گیا ہے۔ پوسٹرمیں دکھائی گئی جادوئی کرسٹل بال پر لکھا ہے کہ تو نےکیسا جادو کیا؟۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں پوسٹر کے ساتھ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے دلچسپ تبصرہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ لالی ووڈ کا پوسٹر کسے پسند نہیں ہے؟۔

انہوں نے اپنے مزید لکھا کہ لاہورمیں ایک دوست نےاس لالی ووڈ پوسٹرکی نشاندہی کی۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ میں کسی کی تضحیک نہیں چاہتی، مجھے بس یہ مزاحیہ لگا جیسے آپ میں سے زیادہ تر لوگوں کو یہ مضحکہ خیز لگا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستانی فلمی پوسٹرز، اسٹریٹ آرٹ اور ٹرک آرٹ کی دلدادہ ہوں۔

متعلقہ خبریں

ڈولفن فورس گٹار بجا کر شہریوں کو گانے سنانے لگی

ڈولفن فورس نے لاہورمیں یورپ کی طرز پر کورونا وائرس سے پریشان شہریوں کے دل بہلانے کیلئے اقدامات…

1 دن
ڈولفن فورس گٹار بجا کر شہریوں کو گانے سنانے لگی

شرمیلا فاروقی کی مچھلی پکڑ کر مرغی پکانے کی کوشش

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر کو کورونا وائرس کا سامنا ہے جس کی وجہ سے تمام لوگ…

6 دن
شرمیلا فاروقی کی مچھلی پکڑ کر مرغی پکانے کی کوشش

کراچی پولیس کا ڈاکٹرز کو سلیوٹ

کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اہلکاروں کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل…

2 ہفتے
کراچی پولیس کا ڈاکٹرز کو سلیوٹ

پنجاب میں جلد الیکٹرک بسیں متعارف کرانے کا فیصلہ

محکمہ پنجاب ٹرانسپورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس سال بیٹری سے چلنے والی 300…

1 مہینہ
پنجاب میں جلد الیکٹرک بسیں متعارف کرانے کا فیصلہ

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

اسلام آباد۔ پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز، امریکی ادارہ صحت نے کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک…

5 گھنٹے
پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ…

کوپن ہیگن۔کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ان میں سے زیادہ…

4 گھنٹے
ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ مگر کیوں۔۔۔۔

پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن…

شہر قائد میں پتنگ بازی پر پابندی اور کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی شہریوں میں پتنگ بازی…

3 گھنٹے
پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن گئی

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

3 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے