بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-July-2020

پٹرول کی قلت، میڈیکل ایمرجنسی پر شہری میدان میں آ گئے

Iqra Khan Iqra Khan
67 Views 0 1 مہینہ
پٹرول کی قلت، میڈیکل ایمرجنسی پر شہری میدان میں آ گئے
FiveAA
Posted at 6 جون-2020

لاک ڈاون کی وجہ سے شہر قائد میں پٹرول کی قلت کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے ، اکثر پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔

ایمرجنسی صورتحال میں بھی بعض اوقات پٹرول دستیاب نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسے ہی ایک شہری نے جب اپنی مشکل بیان کی تو کراچی کے شہری اس کی مدد کیلئے سامنے آ گئے۔

ایک شہری نے سوشل میڈیا پر کہا کہ انہیں میڈیکل ایمرجنسی ہے، کوئی بتاسکتا ہے کہ کراچی میں کس پٹرول پمپ سے پٹرول مل سکتا ہے۔

اس سوال پر بہت سے لوگوں نے پٹرول سیل کرنے والے پمپس کے ایڈریس بتائے جبکہ بہت سے لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے میڈیکل ایمرجنسی کیلئے اپنی خدمات پیش کردیں۔

ایک صارف نے پیشکش کی کہ وہ 3 سے 4 لٹر پٹرول فراہم کرسکتے ہیں۔ ایک صارف نے ہنگامی صورتحال کیلئے شہری کو اپنی کار پیش کردی۔

ایک اور صارف نے کہا کہ انہوں نے بوتلوں میں پٹرول رکھا ہوا ہے، اگر کورنگی ایریا میں کسی کو بھی ایمرجنسی ضرورت ہے تو وہ صرف انہیں ایک میسج کردے ۔

کراچی کے مختلف علاقوں سے ایسے لوگ بھی سامنے آئے جو اپنی کار یا کار سے پٹرول نکال کر دینے کو بھی تیار تھے۔

متعلقہ خبریں

برطانیہ کا دی لیڈی ڈیانا ایوارڈ پاکستان کی ہونہار بیٹی کے نام

پاکستان کی ہونہار بیٹی نےبرطانیہ کا دی لیڈی ڈیانا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ لاہور کی رائنہ خان…

24 گھنٹے
برطانیہ کا دی لیڈی ڈیانا ایوارڈ پاکستان کی ہونہار بیٹی کے نام

امریکا میں پاکستانی طالبہ نے صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ حاصل کر لیا

امریکا میں مقیم پاکستانی طالبہ عیشل آفریدی کو شاندار تعلیمی کارکردگی پر صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ سے نوازا گیا…

1 ہفتہ
امریکا میں پاکستانی طالبہ نے صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ حاصل کر لیا

پاکستانی شہری اب امریکی بینک میں اکاونٹ کھلوا سکتے ہیں

امریکی ڈیجیٹل بینک اور پاکستانی نجی کمپنی میں تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد اب…

2 ہفتے
پاکستانی شہری اب امریکی بینک میں اکاونٹ کھلوا سکتے ہیں

امریکی خاتون نے سمندر کے سب سے گہرے مقام پر پاکستانی پرچم…

پاکستان کی خیر سگالی سفیر ونیسا نے بحر اوقیانوس کے سب سے گہرے مقام چیلنجر ڈیپ پر پاکستانی…

3 ہفتے
امریکی خاتون نے سمندر کے سب سے گہرے مقام پر پاکستانی پرچم لہرا دیا

تازہ ترین

ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ…

ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر عوام کی خدمت کرنے والے ادارے ریسکیو 1122کے بجٹ میں بھی کمی…

3 گھنٹے
ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ لگ گیا

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے یعنی ڈیرہ غازی خان میں عید قربان…

2 گھنٹے
عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

مظفرگڑھ میں رشتہ طے کرانے والا شخص دلہا کو چونا لگا کر ہزاروں روپے لے اڑا، جس کے…

2 گھنٹے
دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی میں 355آسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ختم کی جانیوالی آسامیوں…

52 منٹ
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے