بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-August-2020

پاکستانی طالبہ نے بھارتی پروفیسر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

Iqra Khan Iqra Khan
37 Views 0 5 دن
پاکستانی طالبہ نے بھارتی پروفیسر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
Geo
Posted at 31 جولائی-2020

پاکستان کی ہونہار طالبہ نطالیہ نے بھارتی پروفیسر کا پیریاڈک ٹیبل بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ نطالیہ نے پیریاڈک ٹیبل بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروا لیا ہے۔ نطالیہ کی والدہ شینا کے مطابق نطالیہ نے پیریاڈک ٹیبل ریکارڈ 2 منٹ 42 سیکنڈ میں مکمل کیا ہے۔

بھارت کے کیمسٹری پروفیسر میناکشی اگروال نے 2 منٹ 49 سیکنڈ میں پیریاڈک ٹیبل کا ریکارڈ بنایا تھا جب کہ نطالیہ نے 7 سیکنڈ کے فرق سے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

گینز قوانین کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ کے چار ممبران نے 18 جولائی کو نطالیہ کا ریکارڈ بنتے براہ راست دیکھا اور 29 جولائی کو گینز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے طالبہ کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔

نطالیہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کا بچپن سے ہی سائنس کی طرف رجحان رہا، کورونا لاک ڈاون کے دوران نطالیہ نے ٹیبل کے عناصر یاد کئے اور عالمی ریکارڈ بنا کر ملک کا نام روشن کیا۔ نطالیہ مستقبل میں بائیو کیمسٹ بننا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ پیریاڈک ٹیبل کا یہ اعزاز بھارت سے پہلے بھی ایک پاکستانی کے پاس تھا۔

متعلقہ خبریں

پاکستان کا پہلا قوت سماعت و گویائی سے محروم وی لاگر

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے حسن احمد پیدائشی طور پر قوت سماعت و گویائی سے محروم ہونے کے…

3 ہفتے
پاکستان کا پہلا قوت سماعت و گویائی سے محروم وی لاگر

سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر ضیا اللہ خان داوڑ کو کورونا وائرس کی ٹیم کے کپتان کی…

3 ہفتے
سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

برطانیہ کا دی لیڈی ڈیانا ایوارڈ پاکستان کی ہونہار بیٹی کے نام

پاکستان کی ہونہار بیٹی نےبرطانیہ کا دی لیڈی ڈیانا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ لاہور کی رائنہ خان…

1 مہینہ
برطانیہ کا دی لیڈی ڈیانا ایوارڈ پاکستان کی ہونہار بیٹی کے نام

امریکا میں پاکستانی طالبہ نے صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ حاصل کر لیا

امریکا میں مقیم پاکستانی طالبہ عیشل آفریدی کو شاندار تعلیمی کارکردگی پر صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ سے نوازا گیا…

1 مہینہ
امریکا میں پاکستانی طالبہ نے صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ حاصل کر لیا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

2 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 گھنٹے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

4 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

4 گھنٹے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے