بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-August-2020

لاک ڈاون، دولہا موٹر سائیکل پر دلہن کو گھر لے آیا

Iqra Khan Iqra Khan
110 Views 0 4 مہینے
لاک ڈاون، دولہا موٹر سائیکل پر دلہن کو گھر لے آیا
express news
Posted at 24 اپریل-2020

کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاون میں شادی کی تقریبات پر عائد پابندی بھی آڑے نہ آئی اور دلہا موٹر سائیکل پر ہی اپنی دلہن لے آیا۔

کراچی کے علاقہ گلستان جوہر کا رہائشی انتہائی سادگی کے ساتھ شاہ فیصل کالونی سے اپنی دلہن کو بیاہ کر موٹر سائیکل پر بیٹھا کر گھر لے آیا ، شادی کی تقریب میں گھر کے چند افراد نے ہی شرکت کی۔

دولہا کے بھائی کا کہنا ہےکہ ان کے بھائی کی شادی 2 اپریل جبکہ ولیمہ 3 اپریل کو ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کی وجہ سے دونوں تقریبات منسوخ کر دی گئیں تھیں جبکہ ولیمے کیلئے ہال بھی بک کرا دیا گیا تھا۔

دلہا کے بھائی نے کہا کہ جس طرح سے کورونا وائرس کے حوالے سے اطلاعات آرہی تھیں کہ لاک ڈاون مزید بڑھ سکتا ہے اور پھر رمضان المبارک کی بھی آمد تھی لہٰذا دونوں گھرانوں کے بڑوں نے فیصلہ کیا کہ سادگی کیساتھ گھر سے ہی شادی کی جائے۔

جس کے بعد گھر کے چند افراد پر مشتمل بارات انتہائی سادگی کے ساتھ دلہن کے رہائش گاہ شاہ فیصل کالونی پہنچی، بھائی دلہن کو رخصت کر کے موٹرسائیکل پر بیٹھا کر رہائش گاہ گلستان جوہر لے آیا۔

واضح رہے کہ دونوں کا نکاح 10 جنوری کو ہو چکا تھا جس کے بعد صرف رخصتی باقی رہ گئی تھی۔

دلہا کا اس بارے میں کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاون کی وجہ سے سادگی کے ساتھ شادی کرنے کا موقع ملا ہے۔

متعلقہ خبریں

پاکستانی طالبہ نے بھارتی پروفیسر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کی ہونہار طالبہ نطالیہ نے بھارتی پروفیسر کا پیریاڈک ٹیبل بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ لاہور…

4 ہفتے
پاکستانی طالبہ نے بھارتی پروفیسر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کا پہلا قوت سماعت و گویائی سے محروم وی لاگر

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے حسن احمد پیدائشی طور پر قوت سماعت و گویائی سے محروم ہونے کے…

1 مہینہ
پاکستان کا پہلا قوت سماعت و گویائی سے محروم وی لاگر

سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر ضیا اللہ خان داوڑ کو کورونا وائرس کی ٹیم کے کپتان کی…

1 مہینہ
سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

برطانیہ کا دی لیڈی ڈیانا ایوارڈ پاکستان کی ہونہار بیٹی کے نام

پاکستان کی ہونہار بیٹی نےبرطانیہ کا دی لیڈی ڈیانا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ لاہور کی رائنہ خان…

2 مہینے
برطانیہ کا دی لیڈی ڈیانا ایوارڈ پاکستان کی ہونہار بیٹی کے نام

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے