بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

29-May-2020

لاک ڈاون میں عوام کیلئے پارکس کھولنے کا ارادہ

Mustanirah Kiran Mustanirah Kiran
50 Views 0 3 ہفتے
Brandsynario
Posted at 7 مئی-2020

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ( پی ایچ اے) نے لاک ڈاون میں اصول و ضوابط کے تحت تفریحی مقامات کو عوام کیلئے کھولنے کی تجویز پیش کر دی۔

ترجمان پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ شہر کے 5 بڑے پارکس کیلئے خصوصی طور پر ضابطہ اخلاق کی تیاری شروع کر دی گئی ہے جس میں باغ جناح، جیلانی پارک، گلشن اقبال پارک، گریٹر اقبال پارک اور نیشنل پارک شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارکس کو کھولنے سے متعلق مختلف تجاویز پر مشاورات اور غور جاری ہے تاہم پہلے مرحلے میں پارکس میں جاگنگ اور ورزش کیلئے آنے والوں کو ریلیف دیا جائے گا جبکہ بچوں کے پلے لینڈ کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا۔

پی ایچ اے کے مطابق پارکس کے داخلی و خارجی راستوں پر کورونا وائرس سے متعلق آگاہی دی جائے، ساتھ ہی پارکس کے داخلی راستوں پر جراثیم کش ہینڈ سینیٹائزر لگائے جائیں اور پارکس میں آنے والوں کیلئے ماسک پہننا لازم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ پورے ملک میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک 170 سے زائد اموات بھی ہو چکی ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 526 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پنجاب میں 9077، سندھ میں 8640، خیبرپختونخوا میں 3712، بلوچستان میں 1663، گلگت بلتستان میں 388، اسلام آباد میں 521 اور آزاد کشمیر میں 76 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 38 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 2 لاکھ 65ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 13 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

دنیا کو بحرانی کیفیت میں پاکستان سے سیکھنا چاہئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

جب سے کورونا وائرس کا آغاز ہوا ہے اس نے پوری دنیا میں تباہی مچا دی ہے۔ اس…

6 دن
دنیا کو بحرانی کیفیت میں پاکستان سے سیکھنا چاہئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل،

عارف علوی رس ملائی خریدنے کیلئے 30 منٹ لائن میں کھڑے رہے

چند روز قبل نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن اپنے شوہر کے ساتھ ایک ہوٹل پہنچیں۔ ہوٹل میں…

1 ہفتہ
عارف علوی رس ملائی خریدنے کیلئے 30 منٹ لائن میں کھڑے رہے

امریکی صدر نے پاکستانی نژاد نو عمر لڑکی کو اعزاز سے نواز…

کورونا وائرس سے نمٹنے والے طبی عملے کو بسکٹس عطیہ کرنے والی پاکستانی نژاد نوعمر لیلیٰ خان کی…

2 ہفتے
امریکی صدر نے پاکستانی نژاد نو عمر لڑکی کو اعزاز سے نواز دیا

ایکسپو سینٹر قرنطینہ سنٹر میں کورونا مریضوں کی مستیاں

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں نے خود…

3 ہفتے
ایکسپو سینٹر قرنطینہ سنٹر میں کورونا مریضوں کا رقص

تازہ ترین

شادی سے انکار پر سابق منگیتر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ میں شادی سے انکار پر نوجوان نے سابق منگیتر پر تیزاب پھینک دیا۔…

5 گھنٹے
شادی سے انکار پر سابق منگیتر نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر…

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے اسپتال میں معمر اطالوی جوڑے کی گولڈن…

4 گھنٹے
کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر لی

یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے باعث کئے گئے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مزید 10 ٹرینیں…

3 گھنٹے
یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ…

شعیب اختر نا صرف پاکستان کے بلکہ دنیا کے تیز ترین باولر ہیں۔ انہیں راولپنڈی ایکسپریس کے نام…

3 گھنٹے
بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ کر سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے