بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

10-December-2019

علی زیدی کا چودہ اگست تک کراچی صاف کر کے دکھانے کا دعویٰ

Tariq Tariq
437 Views 0 4 مہینے
علی زیدی کا چودہ اگست تک کراچی صاف کر کے دکھانے کا دعویٰ
Posted at 4 اگست-2019

کراچی۔ کراچی پچھلی کئی دہائیوں سے مسائلستان بنا ہوا ہے۔ شہر قائد کے باسی پچھلے کئی سالوں سے موسلادھار بارش کی دعائیں کر رہے تھے۔ اللہ نے ان کی دعائیں سن لیں۔ مینہ بھی خوب برسا کہ شہر قائد کے باسیوں کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ پچھے کئی دنوں سے کراچی کے گندے نالوں سے ابل کر نکلنے والا پانی اور بارشوں سے جمع ہونیوالا کچڑا اب عذاب بن کروبائی شکل اختیار کر رہا ہے۔ شہریوں کیلئے سانس لینا مشکل ہو گیاہے۔

Courtesy Dunya

آج سے باقاعدہ کراچی میں صفائی مہم کا آغاز

اس مشکل کی گھڑی میں وفاقی وزیرشپنگ اینڈ پورٹ علی زیدی مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے14 اگست تک کلین کراچی مہم کے تحت شہر قائد کو صاف کر کے دکھانے کا دعویٰ کیا ہے۔ آج سے باقاعدہ کراچی میں صفائی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ علی زیدی کا کہنا ہے کہ انہیں وزیراعظم پاکستان سمیت تمام مکتب فکر کی حمایت حاصل ہے۔

سمندر کو آلودگی سے بچانا بھی ہم سب کا فرض ہے

ان کا مزید کہنا ہے کہ انہیں وزیراعلٰی سید مراد علی شاہ اور سعید غنی نے بھی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے کراچی میں شاپر بیگز پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔ علی زیدی کا کہنا ہے کہ سمندر کو آلودگی سے بچانا بھی ہم سب کا فرض ہے۔ اس وقت ہزاروں ٹن کوڑا سمندر میں جا چکاہے۔ کراچی کے 38 نالوں کا گندا پانی سمندر میں گرتا ہے۔

برساتی نالوں پر رہنے والے خاندانوں سے رضاکارانہ جگہ چھوڑنے کی اپیل

ان میں 13 بڑے نالے بھی ہیں۔ علی زیدی آج سے تاجر برادری اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کلین کراچی مہم پر نکل پڑے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مہم میں نالوں کے اوپر قائم تجاوزات کو ہٹانا پڑا تو ہٹا دیں گے۔ انہوں نے برساتی نالوں پر رہنے والے خاندانوں سے رضاکارانہ طور پر جگہ چھوڑنے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہاکہ انہیں پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں ترجیحی بنیادوں پر گھر فراہم کئے جائیں گے۔

آج علی زیدی نے کراچی کے عوام، تاجر برادری، کے ایم سی، ڈی ایم سیز کے اشتراک سے کلین کراچی مہم کا آغاز کیا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کلین کراچی مہم کا انتظام اور فنڈز کی نگرانی ایف ڈبلیو او کرے گا اور آج ہزاروں رضاکار کے پی ٹی کی عمارت میں قائم کردہ کیمپ میں اپنی رجسٹریشن کروا کر کلین کراچی مہم میں باقاعدہ شریک ہو گئے۔

علی زیدی نے کہا کہ میئر کراچی بھی اس مہم میں ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے اختیارات نہ ہونے کے باوجود بارشوں میں اچھا کام کیا۔کلین کراچی مہم کے پہلے مرحلے میں کراچی کے تمام نالوں کو صاف کیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

کانووکیشن میں 25 میڈلز حاصل کرنے والی طالبہ

فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں ایک طالبہ ڈاکٹر فائزہ نے کانووکیشن میں 25 میڈلز حاصل کر لئے ہیں۔…

3 دن
کانووکیشن میں 25 میڈلز حاصل کرنے والی طالبہ

لاہور واہگہ شٹل سروس 33 سال بعد دوبارہ چلانے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے نے لاہور اور واہگہ سٹیشن کے درمیان شٹل سروس کو 33 سال بعد دوبارہ بحال کرنے…

4 دن
لاہور واہگہ شٹل سروس 33 سال بعد دوبارہ چلانے کا فیصلہ

سی پی او راولپنڈی نے ریڑھی بان سے معافی مانگ لی

سٹی پولیس آفیسر (سی پی اور) راولپنڈی نے پولیس اہلکار کی جانب سے ریڑھی سے جیکٹ اٹھا نے…

5 دن

اماراتی ائیرلائنز نے پاکستانیوں کے لئے ٹکٹوں میں 50 فیصد تک کمی…

امارات نے پاکستانی مسافروں کے لئے خصوصی رعایتی کرایوں کی پیش کش کرتے ہوئے ایک سپر سیل پروموشن…

7 دن

تازہ ترین

کشمیر پر حمایتی پوسٹس، جماعت اسلامی کا فیس بک پیج بلاک

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے جماعت اسلامی کراچی کا آفیشل پیج بلاک کر دیا ہے۔ جماعت…

4 گھنٹے
کشمیر پر حمایتی پوسٹس، جماعت اسلامی کا فیس بک پیج بلاک

پاکستان کی قطر کو ورلڈ کپ کے لیے فٹ بال پلانٹ لگانے…

پاکستان حکومت نے قطر کو دوہا فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے لیے فٹ بال سمیت دیگر سپورٹس…

4 گھنٹے
پاکستان کی قطر کو ورلڈ کپ کے لیے فٹ بال پلانٹ لگانے کی پیشکش

مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کی خامیاں اور طاقت بتائی ہیں، سری…

سری لنکن ٹیم کے کپتان ڈی مووتھ کرونا رتنے کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر پہلے پاکستان کے…

4 گھنٹے
مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کی خامیاں اور طاقت بتائی ہیں، سری لنکن کپتان

ٹڈی حملے سے پی آئی اے طیارے کی ناک خراب ہو گئی

ٹڈیوں کے حملے سے پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) طیارے کی ناک اور ونڈ سکرین خراب ہو…

3 گھنٹے
ٹڈی حملے سے پی آئی اے طیارے کی ناک خراب ہو گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے