بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

31-May-2020

ترین، مونس، اومنی اور عمرشہریار چینی بحران کے ذمے دار نکلے

paktv Avatar
44 Views 0 1 ہفتہ
ترین، مونس، اومنی اور عمرشہریار چینی بحران کے ذمے دار نکلے
GEO
Posted at 21 مئی-2020

چینی بحران پر فرانز ک کمیشن کی حتمی رپورٹ آج وزیراعظم کو پیش کر دی گئی تھی۔ وزیراعظم کی جانب سے اس رپورٹ کو پبلک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے تحت جہانگیر ترین، مونس الٰہی، اومنی گروپ اور عمر شہریار چینی بحران کے ذمے دار قرار دئیے گئے ہیں۔

ان افراد کیخلاف فوجداری مقدامات درج کر نے اور ریکوری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ ریکوری کی رقم گنے کے متاثرہ کسانوں میں تقسیم کی جائے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کہتے ہیں کمیشن نے چینی بحران کا ذمہ دار ریگولیٹرز کو قرار دیا ہے۔

عیدالفطر کے فوری بعد وزیراعظم کی ہدایت پر سفارشات تیار کی جائیں گی

انہی کی غفلت کی وجہ سے چینی بحران پیدا اور اس کی قیمت بڑھی۔ کمیشن نے نیب کیسز نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو بھجوانے کی سفارش کی۔ عیدالفطر کے فوری بعد وزیراعظم کی ہدایت پر سفارشات تیار کی جائیں گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور مشیربرائے احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔ اس سے پہلے حکومت کی اتنی ہمت نہیں تھی کہ ایسا کمیشن بنائے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ نے رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابھی تک کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔

کوئی تحقیقاتی ادارہ کہے گا تو کابینہ نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور کرے گی۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی نے تفصیلی رپورٹ دی ہے جس میں لکھا ہے کہ شوگر ملز کسانوں کو امدادی قیمت سے کم قیمت دیتے تھے۔ کسانوں کو گنے کے وزن میں 15 فیصد سے زیادہ کٹوتی کی جاتی ہے۔ کچی پرچی اور کمیشن ایجنٹ کے ذریعے کم قیمت پر کسانوں سے گنا خریدا جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2019ء میں گنا 140 روپے سے بھی کم میں خریدا گیا۔ شوگر ملز 15 سے 30 فیصد تک مقدار کم کر کے کسانوں کو نقصان پہنچاتی رہیں۔ چینی کی قیمتوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا۔ 2018-17ء میں شوگر ملز نے چینی کی فی کلو لاگت 51 روپے رکھی۔ اس عرصے میں فی کلو لاگت 38 روپے تھی۔ 2018-19ء میں اصل لاگت میں ساڑھے بارہ روپے فی کلو فرق پایا گیا۔

کسانوں کے ساتھ مل مالکان غیر سرکاری بینکنگ بھی کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ کر کے 5.2 ارب منافع کماجاتا۔ پاکستان کی برآمد اور افغانستان کے درآمد ڈیٹا میں فرق آیا ہے۔ ایک ٹرک 15 سے 20 ٹن لے جا سکتا ہے مگر یہاں ایک ٹرک پر 70 سے 80 ٹن چینی افغانستان گئی۔ شہباز شریف کی کمپنی میں ڈبل رپورٹنگ ثابت ہوئی۔

صرف 2018-19ء میں انہوں نے 78 کروڑ اضافی کمائے۔ جہانگیر ترین کی کمپنی ڈبل بلنگ اور اوورانکوائسنگ میں ملوث پائی گئی۔ خسرو بختیار کے بھائی کی شوگر مل ہے۔ ان کی اپنی نہیں ہے۔ ان کے بھائی کے پاس کوئی سیاسی عہدہ نہیں۔ کارروائی اسی کیخلاف ہو گی جو براہ راست ملوث ہو گا۔ فرانزک آڈٹ میں شارٹ لسٹ کی گئی ملز میں پہلی مل الائنس ہے جو آر وائی کے گروپ کی ملکیت ہے۔

اس گروپ میں مونس الٰہی کے 34 فیصد شیئر ہیں۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیراعظم کا فیصلہ ہے کہ کمیشن کی رپورٹ من و عن شائع کی جائے۔ وزیراعظم نے عید کے فوری بعد سفارشات طلب کی ہیں۔ اس کیلئے میری ڈیوٹی لگائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹے کی مد میں تینوں رپورٹ پی آئی ڈی کی ویٹ سائٹس پر موجود ہیں۔

سندھ حکومت نے بھی 9.3 ارب کی سبسڈی دی۔ کمیشن نے لکھا ہے کہ اومنی گروپ کو فائدہ دینے کیلئے سبسڈی دی گئی۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران شوگر ملز کو 29 ارب کی سبسڈی دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کے خصوصی اجلاس ہوا۔ حکومت کا منشور تبدیلی لانا اور مافیا کو بے نقاب کرنا ہے۔ اسی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

رواں سال پاکستانی آم کی برآمد میں نمایاں کمی کا امکان

کرونا کی وجہ سے رواں سال پاکستان کی نقد آور آم کی فصل کی بیرون ملک برآمد میں…

1 ہفتہ
رواں سال پاکستانی آم کی برآمد میں نمایاں کمی کا امکان

فلور ملز پر چھاپہ کیخلاف پنجاب کی تمام آٹا ملیں بند کرنے…

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے چھاپوں کیخلاف فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب کی تمام آٹا ملیں…

2 ہفتے
فلور ملز پر چھاپہ کیخلاف پنجاب کی تمام آٹا ملیں بند کرنے کا اعلان

پاکستان فلور ملز کا آٹے کی قیمت بڑھانے کا اعلان

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔…

3 ہفتے
پاکستان فلور ملز کا آٹے کی قیمت بڑھانے کا اعلان

ٹڈی دل کا پنجاب اور سندھ کی تیار فصلوں پر شدید حملہ

ٹڈی دل نے ایک مرتبہ پھر پنجاب اور سندھ کے بڑے علاقوں کی تیار فصلوں کو اپنا ٹارگٹ…

4 ہفتے
ٹڈی دل کا پنجاب اور سندھ کی تیار فصلوں پر شدید حملہ

تازہ ترین

مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کر دی ہے۔ ‏سابق…

43 منٹ
مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کو گزشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے کے بعد ملک…

1 گھنٹہ
حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی انشورنس 2 کروڑ…

کراچی میں گزشتہ ہفتے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کا کریش ہونے والا طیارہ جس…

2 گھنٹے
تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی انشورنس 2 کروڑ ڈالرز

شیخ رشید کے اداکارہ عائشہ عمر سے شادی کے چرچے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی شادی کے ایک بار پھر چرچے ہو رہے ہیں اور اس بار…

3 گھنٹے
شیخ رشید کے اداکارہ عائشہ عمر سے شادی کے چرچے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے