بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

03-June-2020

رمضان کا آغاز ہوتے ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

paktv Avatar
73 Views 0 1 مہینہ
رمضان کا آغاز ہوتے ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے
Dunya
Posted at 25 اپریل-2020

رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی لاہور اور کراچی میں فروٹ اور سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے ہی مالی مشکلات کے شکار عوام پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں سن کر ہی چکرا گئے۔

پرائس کنٹرول کمیٹیاں گراں فروشوں کو من مانی قیمتوں پر پھلوں اور سبزیوں کی فروخت رکوانے میں ناکام دکھائی دئیے۔ ملک بھر میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ کل تک 50 روپے فی کلو فروخت ہونیوالا تربوز 100 سے 120 روپے میں فروخت ہوا۔ عام آدنوں میں چالیس سے پچاس روپے میں فروخت ہونیوالا کیلا 80 سے 120 روپے میں فروخت ہوا۔

رمضان میں ہر سال پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنا ایک معمول ہے

دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی میں پھلوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وہ کم قیمت پر فروخت نہیں کر سکتے۔ادھر لیموں سمیت تمام سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ لیموں 400 روپے، ہری مرچ 150 سے 180 روپے میں فروخت ہوئی۔

رمضان المبارک میں ہر سال پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنا ایک معمول ہے مگر اس مرتبہ کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے توقع کی جا رہی تھی کہ انسان دوستی اور مشکل کی گھڑی میں عوام ایک دوسرے کا خیال کریں گے مگر گراں فروش ایک مرتبہ پھر جیت گئے۔

صوبائی حکومتوں کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومتوں کو خود سستی قیمتوں پر سبزیاں اور پھل فروخت کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں تھے تاکہ سفید پوش طبقے کا کچھ تو بھلا ہوتا جن کے پاس حکومتوں کو کوسنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

رواں سال پاکستانی آم کی برآمد میں نمایاں کمی کا امکان

کرونا کی وجہ سے رواں سال پاکستان کی نقد آور آم کی فصل کی بیرون ملک برآمد میں…

2 ہفتے
رواں سال پاکستانی آم کی برآمد میں نمایاں کمی کا امکان

ترین، مونس، اومنی اور عمرشہریار چینی بحران کے ذمے دار نکلے

چینی بحران پر فرانز ک کمیشن کی حتمی رپورٹ آج وزیراعظم کو پیش کر دی گئی تھی۔ وزیراعظم…

2 ہفتے
ترین، مونس، اومنی اور عمرشہریار چینی بحران کے ذمے دار نکلے

فلور ملز پر چھاپہ کیخلاف پنجاب کی تمام آٹا ملیں بند کرنے…

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے چھاپوں کیخلاف فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب کی تمام آٹا ملیں…

2 ہفتے
فلور ملز پر چھاپہ کیخلاف پنجاب کی تمام آٹا ملیں بند کرنے کا اعلان

پاکستان فلور ملز کا آٹے کی قیمت بڑھانے کا اعلان

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔…

3 ہفتے
پاکستان فلور ملز کا آٹے کی قیمت بڑھانے کا اعلان

تازہ ترین

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار…

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر…

4 گھنٹے
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

نیب کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور  کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور…

10 گھنٹے
نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

10 گھنٹے
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

نویں کلاس کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خودکشی کرلی

نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے