بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

سگریٹ اورسوفٹ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کا حتمی فیصلہ

247 Views 0 2 مہینے
سگریٹ اور سوفٹ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کا حتمی فیصلہ
Posted at 9 جون-2019

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت سال 2019-20ء کا بجٹ کا اعلان کرنیوالی ہے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا دعویٰ ہے کہ یہ بجٹ غریب دشمن نہیں ہو گا۔ اس کے برعکس اپوزیشن اس بجٹ کو عوام دشمن قرار دے رہی ہے اور بجٹ کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا عندیہ دے رہی ہے۔

Courtesy Express Tv

سگریٹ کی ڈبیاں پر 10 روپے جبکہ 250 ملی لیٹر بوتل پرایک روپیہ ہیلتھ ٹیکس عائد کیا جائیگا

تحت پچھلے دس ماہ کے دوران حکومت نے مہنگائی میں 9.2 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ اب ایسی چیزوں پر بھی ہیلتھ کے نام پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے جو پہلے کبھی نہیں لگایا گیا۔ باخبر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکومت نے سوفٹ ڈرنکس اور سگریٹ پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

اس کا اعلان آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کیا جائیگا۔ ہیلتھ ٹیکس کے نام پر 20 روپے سگریٹ کی ڈبیاں پر 10 روپے جبکہ 250 ملی لیٹر بوتل پر ایک روپیہ ہیلتھ ٹیکس عائد کیا جائیگا۔ اس سے حاصل ہونیوالا ٹیکس صحت کارڈ کے ذریعے غریبوں پر خرچ کیا جائیگا۔

سماجی تنظیموں نے اس فیصلے کو سراہا ہے۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد تمباکو نوشی بابر عطا نے ہیلتھ ٹیکس لاگو کئے جانے کی تصدیق کی ہے کہ موت کے سوداگروں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ پہلی بار ملکی تاریخ میں تمباکو نوشنی کی حوصلہ شکنی کیلئے ہیلتھ ٹیکس لگا رہے ہیں۔ اس مد میں 40 سے 50 ارب روپے سالانہ حاصل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

جامعہ کراچی میں پہلی فارنزک ڈی این اے…

کراچی۔ سندھ حکومت بھی اب آہستہ آہستہ جدید ترقی کے عمل میں شامل ہو گئی ہے۔ خاص طور…

1 ہفتہ
جامعہ کراچی میں پہلی فارنزک ڈی این اے لیبارٹری تیار

تصویر بناتے 14 سالہ حمزہ دریائے سندھ میں…

مظفر گڑھ۔ سیفلی بنانا آج کے نوجوانوں کا جنون بن گیا ہے۔ مشکل ترین مقام سے سیلفی بناتے…

2 ہفتے
تصویر بناتے ہوئے 14 سالہ حمزہ دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق

بلوچستان میں کانگو بے قابو ہونے لگا

کوئٹہ۔ بلوچستان ایک پس ماندہ صوبہ ہے جہاں وسائل اور بروقت علاج کی سہولیات نہ ملنے سے کئی…

2 ہفتے
بلوچستان میں کانگو بے قابو ہونے لگا

ایڈز وبائی شکل اختیار کرنے لگا

مظفرگڑھ میں بھی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ مظفر گڑھ۔ ایڈز نا صرف ایک مہلک…

2 ہفتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے