بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا نمائندہ بھی رویت ہلال کمیٹی میں شامل

paktv Avatar
58 Views 0 1 مہینہ
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا نمائندہ بھی رویت ہلال کمیٹی میں شامل
GEO
Posted at 22 اپریل-2020

اسلام آباد۔فواد چودھری وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنے تو ان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے ٹھن گئی۔ وزیر موصوف کا موقف تھا کہ رویت ہلال کمیٹی پر سالانہ 40 لاکھ روپے خرچ کرنا قومی خزا نے کا ضیاع ہے۔فواد چودھری نے پورے سال کے اسلامی کیلنڈر کی ایپ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ویب سائٹس پر اپ لوڈ بھی کر دی تھی۔

ڈاکٹر طارق مسعود مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر مقرر

البتہ وفاقی کابینہ کی جانب سے فواد چودھری کے موقف کو پذیرائی نہ ملنے پر معاملہ لٹک گیا۔ اب بھی فواد چودھری کی جانب سے رمضان المبارک 25 اپریل سے شروع ہونے کی نوید سنائی گئی تھی۔ اب پہلی مرتبہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا نمائندہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر طارق مسعود مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر مقرر ہو گئے۔ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ وہ بطور ٹیکنیکل ایکسپرٹ مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے پہلی بار وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو رویت ہلال کمیٹی میں شامل کرنے کو درست سمت میں قدم قرار دیا۔

رویت ہلال کمیٹی کو لے فواد چودھری اور رویت ہلال کمیٹی میں سخت اختلافات رہے۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ چاند کی رویت میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی خدمات بھی حاصل کرنی چاہئیں۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اس سلسلے میں قمری کیلنڈر بھی بنایا ہے۔

واضح رہے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت میٹ آفس کراچی میں 23 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن…

ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث جاری لاک ڈاون کی وجہ سے حالات ناسازگار ہیں اور ایسے وقت…

2 ہفتے
عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن عروج پر

بنگلا دیش میں لوگوں نے بارش کے پانی میں نماز ادا کی

دنیا بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی ہے۔ عید کے موقع پر موسم…

2 ہفتے
بنگلا دیش میں لوگوں نے بارش کے پانی میں نماز ادا کی

شوال کا چاند نظرآ گیا، ادارہ پاک ٹی وی ڈاٹ ٹی وی…

کراچی۔ مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت آج رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کے مطابق…

2 ہفتے
شوال کا چاند نظرآ گیا، ادارہ پاک ٹی وی ڈاٹ ٹی وی کی صارفین کو عید مبارک

حرمین شریفین میں بغیر نمازیوں کے نماز عید ادا کی جائے گی

سعودی کنگ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین میں نماز عید ادا کرنے کی منظوری دے دی۔…

2 ہفتے
حرمین شریفین میں بغیر نمازیوں کے نماز عید ادا کی جائے گی

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

11 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

11 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

12 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

12 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے