بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

رمضان المبارک کا آغاز، سعودی عرب سمیت خلیجی ملکوں میں آج پہلا روزہ

Iqra Khan Iqra Khan
68 Views 0 1 مہینہ
رمضان المبارک کا آغاز، سعودی عرب سمیت خلیجی ملکوں میں آج پہلا روزہ
About Islam
Posted at 24 اپریل-2020

رحمتوں اور برکتوں والے ماہ صیام کا آغاز ہو گیا ہے۔ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، امریکا اور یورپ میں آج پہلا روزہ ہے جبکہ پاکستان میں پہلا روزہ کل ہوگا۔

سعودی عرب، دبئی، مصر، ملائیشیا اور سنگاپور سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج سے ماہ رمضان کا آ غاز ہوگیا ہے۔ ان ممالک میں رہنے والوں نے آج پہلا روزہ رکھا ہے۔

امریکا، کینیڈا، برطانیہ کی بھی مسلم تنظیموں نے آج پہلے روزے کا اعلان کیا ہے، جاپان،فرانس اور یونان میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔

سعودی عرب میں رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ سپریم کورٹ کرتی ہے۔عدات عظمیٰ نے ملک بھر میں رویت ہلال کمیٹیوں کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز تراویح 20 کی بجائے 10 رکعتیں ادا کی گئیں، نماز میں مساجد کی انتظامیہ اور صفائی پر مامور افراد شریک ہوئے۔

دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ روز چاند نظر نہیں آیا اس لئے پہلا روزہ کل ہو گا،جبکہ مفتی شہب الدین پوپلزئی نے آج پہلے روزہ روزہ کا اعلان کیا، انہوں نے کہا تھا کہ9 شہادتیں موصول ہوئیں ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز جمعہ اور نماز تراویح کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بغیر صحن والی مسجد میں تراویح نہیں ہو گی،لوگ نماز اور تروایح گھروں میں رہ ادا کریں گے۔

موجودہ حالات میں مساجد میں افطاری کا انتظام نہیں کیا جائے گا۔مسجد آنے والے افراد حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 237 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پنجاب میں 4767، سندھ میں 3671، خیبرپختونخوا میں 1541، بلوچستان میں 607، گلگت بلتستان میں 300، اسلام آباد میں 214 اور آزاد کشمیر میں 55 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 27 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 1 لاکھ 91ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 7 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن…

ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث جاری لاک ڈاون کی وجہ سے حالات ناسازگار ہیں اور ایسے وقت…

1 ہفتہ
عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن عروج پر

بنگلا دیش میں لوگوں نے بارش کے پانی میں نماز ادا کی

دنیا بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی ہے۔ عید کے موقع پر موسم…

2 ہفتے
بنگلا دیش میں لوگوں نے بارش کے پانی میں نماز ادا کی

شوال کا چاند نظرآ گیا، ادارہ پاک ٹی وی ڈاٹ ٹی وی…

کراچی۔ مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت آج رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کے مطابق…

2 ہفتے
شوال کا چاند نظرآ گیا، ادارہ پاک ٹی وی ڈاٹ ٹی وی کی صارفین کو عید مبارک

حرمین شریفین میں بغیر نمازیوں کے نماز عید ادا کی جائے گی

سعودی کنگ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین میں نماز عید ادا کرنے کی منظوری دے دی۔…

2 ہفتے
حرمین شریفین میں بغیر نمازیوں کے نماز عید ادا کی جائے گی

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

3 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

3 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

2 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

2 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے