بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

چھ صوبائی وزرا کے محکمے کیوں تبدیل کر دئیے گئے

146 Views 0 1 مہینہ
چھ صوبائی وزرا کے محکمے کیوں تبدیل کر دئیے گئے
Posted at 19 جولائی-2019

لاہور۔ صوبہ پنجاب پاکستان میں حکمرانی کا فیصلہ کرتا ہے کہ اقتدار کی ہما کس کے سر پر بیٹھے گی۔ پنجاب میں اقتدار ملنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے صوبے کے تمام معاملات براہ راست اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے عثمان بزدار کو تمام صوبائی وزرا اور ان کے محکموں کی کارکردگی پر نگاہ رکھنے کی سختی سے ہدایت کر رکھی ہے۔

Courtesy Dunya

کئی ماہ سے وزرا کی کارکردگی کو جانچ رہے تھے

عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتدار میں وہی وزیر رہے گا جو کام کرے گا۔ کارکردگی نہ دکھانے والے کو گھر جانا ہو گا۔ وہ پچھلے کئی ماہ سے پنجاب میں وزرا کی کارکردگی کو جانچ رہے تھے۔ اب دورہ لاہور کے دوران انہوں نے تمام وزرا کی کارکردگی کو خود جائزہ لیکر کئی وزراء کے محکمے تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی۔

آج اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے چھ صوبائی وزرا کے محکمے تبدیل کر دئیے۔ آج اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے تحت صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کو اطلاعات اور کلچر کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا۔

بلدیات کا قلمدان عثمان بزدار نے اپنے پاس رکھ لیا

صمصام بخاری کو محکمہ کنسولیڈیشن کا وزیر بنا دیا گیا۔ سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے محکمے وزیر قانون راجہ بشارت کے سپرد کر دئیے گئے ہیں جبکہ وزارت بلدیات کا قلمدان راجہ بشارت سے واپس لیکر وزیراعلٰی عثمان بزدار نے اپنے پاس رکھ لیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کے وزیر ہمایوں یاسر سے سیاحت کا قلمدان لیکر یوتھ آفیئر کے وزیر تیمور خان کو دے دیا گیا ہے۔ محمد اجمل سے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی وزارت واپس لے لی گئی ہے۔ ان کو چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کی وزارت دے دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

مودی تم سری نگر میں جلسہ کر کے…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے اسکردو میں جلسہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج…

1 دن

حکومت کا نیب قانون میں ترمیم لانے کا…

اسلام آباد۔ نیب کا ادارہ مشرف دور میں حریفوں کو کنٹرول کرنے کیلئے وجود میں لایا گیا۔ بعد…

2 دن
حکومت کا نیب قانون میں ترمیم لانے کا فیصلہ

قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور…

اسلام آباد۔ بہت دیر کر دی مہربان آتے آتے۔ پی ٹی آئی حکومت کو قائم ہوئے ایک سال…

2 دن
قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لیا

آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں…

عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے