بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

سندھ اوربلوچستان کے اراکین کی تعیناتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم

76 Views 0 2 ہفتے
سندھ اور بلوچستان کے اراکین کی تعیناتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم
Posted at 9 جولائی-2019

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن کے اراکین کی تعیناتی ایک آئینی عمل ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور تمام اراکین کا انتخاب وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما ملکر کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے سندھ اور بلوچستان کے اراکین کا انتخاب نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن ادھورا ہے اور تمام بوجھ دیگر ممبران پر آن پڑا ہے۔

Courtesy Twitter

کمیٹی منٹس سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی

اب الیکشن کمیشن کے اراکین کی تعیناتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی بے نتیجہ رہا۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے نہ ہو سکا۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ سندھ اور بلوچستان کے اراکین کے ناموں پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

پارلیمانی کمیٹی میں مجوزہ ناموں پر ڈیڈلاک پیدا ہو جائے تو آئین خاموش ہے

انہوں نے کہا کہ کمیٹی منٹس سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔ واضح رہے آئین کے تحت الیکشن کمیشن کی تقرری وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما اتفاق رائے سے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجواتے ہیں۔ اتفاق رائے نہ ہو تو وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما الگ الگ تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے جاتے ہیں۔

پارلیمانی کمیٹی دوتہائی اکثریت سے چھ میں سے ایک نام پر اتفاق کر سکتی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی میں مجوزہ ناموں پر ڈیڈلاک پیدا ہو جائے تو آئین خاموش ہے۔

متعلقہ خبریں

جیل سے اے سی، ٹی وی ہٹانے کی…

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں اتحاد…

10 گھنٹے
وزیراعظم عمران خان کا کیپٹل ارینا ون میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ

گٹر سے روٹی تلاش کرنے والے لوگ

کچھ لوگ گٹر کو صاف خرکے اپنا اور اپنے بچوں کے لیے حلال رزق تلاش کرتے ہیں لیکن…

17 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

17 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے…

لندن۔ بورس جوہانسن کو نیا برطانوی وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ بدھ کو اپنے عہدے کا…

17 گھنٹے
نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے اخراج یا برقرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے