بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-September-2019

شوکت یوسف زئی نے سارا ملبہ وزیراعظم پر ڈال دیا

360 Views 0 4 مہینے
شوکت یوسف زئی نے سارا ملبہ وزیراعظم پر ڈال دیا
Posted at 4 جون-2019

پشاور۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی یا تو بڑے بھولے یا پھر کمال کے شاطر ہیں۔ ایک تیر سے ایک دو نہیں بلکہ کئی نشانے لگانے میں کامیاب ہو گئے۔ موصوف فرماتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں عید منانے کا فیصلہ وزیراعظم کے مشورے سے کیا۔

کیا وزیراعظم مفتی منیب الرحمان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں؟ اگر واقعی عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو سرکاری طور پر عید منانے کی اجازت دی تو یہ واقعی تشویش ناک بات ہے۔ پہلے فواد چودھری کے ذریعے مون ایپ کا شوشہ چھوڑا گیا مگر عمران خان کی طرف سے خاموشی اختیار کی گئی۔

Courtesy Business Recorder

سرکاری طور پر عید منانے کی کوئی منطبق نہ تھی

اب خیبرپختوخوا میں 28 دنوں کے بعد مفتی پوئلزئی کی رویت کے مطابق آج دن الفطر منائی جا رہی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر عید منانے کے اعلان کی کوئی منطبق نہیں بنتی تھی۔ عمران خان تو مدینہ ریاست بنانے کی باتیں کرتے ہیں۔ اب شوکت یوسف زئی وزیراعظم کی ہدایت پر خیبر پخنونحوا میں سرکاری طور پر عید منانے کی تصدیق کر رہے ہیں۔


ایک ہی ریاست میں دو عیدیں منانا متنازع معاملہ ہے

ایک ہی ریاست میں دو عیدیں منانا ویسے بھی متنازع معاملہ ہے۔ وفاقی حکومت اگر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنا چاہتی ہے یا مفتی منیب الرحمان سے چھٹکارا پانا چاہتی ہے تو انہیں چاہئے تھا کہ وہ مفتی صاحب سے استعفٰی مانگ لیتے۔ یوں ایک ہی ملک میں دو عیدیں منا کر ملک کو مزید تقسیم ہونے سے بچا لیتے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے اعتراف کیا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے رمضان کا چاند دیکھنے میں غلطی کی جس کی وجہ سے ایک دن تاخیر سے روزے شروع ہوئے۔ اب ازالہ کرتے ہوئے عید وقت پر منائی۔ عید کے بعد ایک روزے کا کفارہ ادا کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا میں ایک سے زائد عیدیں منانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ایک دو نہیں بلکہ تین عیدیں بھی منائی جاتی رہی ہیں لیکن اگر وفاقی حکومت یا وزیراعظم صاحب خود ہی اپنی صوبائی حکومت کو سرکاری طور پر عید منانے کا کہہ دیں تو پھر نتیجہ تو صاف ظاہر ہے۔

متعلقہ خبریں

امریکہ جاپان میں پاکستانی لڑکوں کی مانگ کیوں

پاکستان بارے نہ جانے کیوں دشمن افواہیں پھیلاتا رہتا ہے یہاں کے لڑکے تو ایسے بھلے مانس ہیں…

5 گھنٹے

اب غریبوں کیلئے پارکوں میں شادی کرنا بھی مشکل کر دیا گیا

لاہور۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے غریب عوام کو خوب سبز باغ…

6 دن
اب غریبوں کیلئے پارکوں میں شادی کرنا بھی مشکل کر دیا گیا

ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا…

کراچی۔ واقعہ کربلا میں نواسہ رسول حضرت امام عالی مقام اور ان کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی…

1 ہفتہ
ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

عرس بابا فرید پر پولیس گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا

پاک پتن۔ بابا فرید مسعود شکر گنج کے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد ہر سال ان کے…

1 ہفتہ
عرس بابا فرید پر پولیس گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے