بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

سعودی سفیر نے کہہ دیا کورونا کی وجہ سے حج منسوخی کافیصلہ نہیں کیا

Tariq Tariq
66 Views 0 2 ہفتے
سعودی سفیر نے کہہ دیا کہ کورونا کی وجہ سے حج منسوخی کا فیصلہ نہیں کیا
Dawn
Posted at 25 مارچ-2020

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے کورونا کے باعث رواں سال حج منسوخ کرنے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ایک انٹرویو میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ اگر حج کی منسوخی کا کوئی فیصلہ ہوا تو اس فیصلے سے عازمین حج کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

سعودی وزارت حج نے ٹرانسپورٹ، ہوٹل، بلڈنگ کا حتمی معاہدہ فی الحال موخر کرنے کا مشورہ دیا

سعودی عرب میں اقامہ کی سہولت کے ساتھ بیروزگار پاکستانی جو کورونا کیخلاف اقدامات سے متاثر ہوئے ان کے پاس غیر منسوخ شدہ اقامے اور قانونی ایگزٹ موجود ہے۔ وہ پروازیں بحال ہوتے ہی واپس سعودیہ جا سکیں گے۔ سعودی شعبہ پاسپورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تمام لوگ جو پروازوں کی معطلی کے 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن کی وجہ سے سعودی عرب نہ پہنچ سکے تھے۔

ان کے ایگزٹ اور ریٹرن ویزے کی میعاد خود بخود بڑھا دی جائے گی۔ ادھر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے حج انتظامات روکنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی افواہوں کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ حج انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ہم سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ سعودی عرب نے حج انتظامات روکنے سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا۔

سعودی حکام ایسے اعلان سے پہلے بڑے مسلم ممالک سے مشاورت کریں گے۔ سعودی وزارت حج نے ٹرانسپورٹ، ہوٹل، بلڈنگ کا حتمی معاہدہ فی الحال موخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سردست حج نہ ہونے کی بات قبل ازوقت ہو گی۔

امید ہے کہ حج ایام تک صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ واضح رہے سعودی عرب میں مزید 205 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 767 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن…

شہر قائد میں پتنگ بازی پر پابندی اور کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی شہریوں میں پتنگ بازی…

16 گھنٹے
پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن گئی

سائیں سرکار نے شب برات پر پیاروں کی قبروں پر جانے پر…

کراچی۔سائیں سرکار نے شب برات پر نہ صرف مسجدوں پر عبادت پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے،…

18 گھنٹے
سائیں سرکار نے شب برات پر پیاروں کی قبروں پر جانے پر بھی پابندی لگا دی

پہلے کب کب حج نہیں ہو سکا تھا

لاہور۔ حج پانچ بنیادی اراکین اسلام میں سے ایک ہے۔ حج کرنا ہر عقل بالغ صاحب استطاعت شخص…

5 دن
پہلے کب کب حج نہیں ہو سکا تھا

سندھ میں جمعہ سمیت تمام باجماعت نمازوں پر پابندی

کراچی۔ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں جمعہ سمیت تمام باجماعت نمازوں پر پابندی کا بڑا اعلان کر…

2 ہفتے
سندھ میں جمعہ سمیت تمام باجماعت نمازوں پر پابندی

تازہ ترین

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

5 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

5 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

4 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم یونٹ والے بجلی اور گیس…

4 گھنٹے
کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے