بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

رویت ہلال کمیٹی بھی افسر شاہی کی طرح مراعات یافتہ نکلی

85 Views 0 2 ہفتے
رویت ہلال کمیٹی بھی افسر شاہی کی طرح مراعات یافتہ نکلی
Posted at 4 ستمبر-2019

اسلام آباد۔ فواد چودھری کی ”میں چاندو دیکھو گا“ مہم کا سب سے زیادہ فائدہ خود رویت ہلال کمیٹی کو ہوا بیچارے فواد چودھری سالانہ کیلنڈر ”مون ایپ“ بنا کر ہاتھ ملتے رہے تھے یعنی ان کے حصے میں کچھ نہیں آیا۔ ورنہ چودھری صاحب نے ایک دیرینہ تنازع حل کرنے کی کوشش ضرور کی۔

Courtesy Business Recorder

ہر ممبر کو گریڈ 20 کے مساوی مراعات دی جاتی ہیں

یہ الگ بات ہے کہ اس کا الٹا فائدہ رویت ہلال کمیٹی کو ہی ہوا اور وہ اب زیادہ اتھارٹی کے ساتھ ابھر کر سامنے آئی ہے۔ اب رویت ہلال کمیٹی پر تنقید میں بھی کمی ہے۔ متنازع معاملات کو بھی بہتر انداز میں ہینڈل کرنے لگی ہے۔ اس ساری کاوش کیلئے رویت ہلال کمیٹی کو فواد چودھری کا شکر گزار ہونا چاہئے۔

فواد چودھری کا دعویٰ تھاکہ رویت ہلال کمیٹی محض ایک خانہ پری ہے اور اس پر سالانہ 34 لاکھ 71 ہزار 3 سو روپے اخراجات قومی خزانے پر بھاری بوجھ ہے۔ فواد چودھری کو بعد ازاں اندازہ ہوا کہ رویت ہلال کمیٹی کی جڑیں کتنی گہری اور کہاں تک پھیلی ہوئی ہیں۔ ورنہ وہ یہ بحث ہی نہ چھیڑتے۔

اب وزارت مذہبی امور نے یہ کہہ کر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے ہر ممبر کو گریڈ 20 کے افسران کے مساوی مراعات دی جاتی ہیں۔ بھولی عوام کو پہلی مرتبہ پتہ چلا کہ رویت ہلال کمیٹی بھی افسر شاہی کی طرح مراعات یافتہ نکلی۔

ورنہ بیچارے عوام تو یہی سمجھتے تھے کہ رویت ہلال کمیٹی والے اپنا قیمتی وقت نکال کر قومی خدمت انجام دے رہے ہیں مگر اب پتہ چلا کہ ہر سیاسی جماعت اپنے اپنے ممبران کو کیوں رویت ہلال کمیٹی میں شامل کرانا چاہتی ہے۔ رویت ہلال کمیٹی میں شامل ہونا ایک ٹکٹ میں دو مزے کے مترادف ہے۔

یعنی قومی خدمت بھی اور افسر شاہی جیسی مراعات بھی۔ رویت ہلال کمیٹی کے سالانہ 12 اجلاس ہوتے ہیں۔ ہر کمیٹی ممبران کو سرکاری قیام و طعام سفری اور یومیہ الاؤنس بھی دیا جاتا ہے۔ اب تک رویت ہلال کمیٹی اپنے اجلاس پر 31 لاکھ روپے خرچ کر چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

امریکہ جاپان میں پاکستانی لڑکوں کی مانگ کیوں

پاکستان بارے نہ جانے کیوں دشمن افواہیں پھیلاتا رہتا ہے یہاں کے لڑکے تو ایسے بھلے مانس ہیں…

2 دن

اب غریبوں کیلئے پارکوں میں شادی کرنا بھی مشکل کر دیا گیا

لاہور۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے غریب عوام کو خوب سبز باغ…

1 ہفتہ
اب غریبوں کیلئے پارکوں میں شادی کرنا بھی مشکل کر دیا گیا

ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا…

کراچی۔ واقعہ کربلا میں نواسہ رسول حضرت امام عالی مقام اور ان کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی…

1 ہفتہ
ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

عرس بابا فرید پر پولیس گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا

پاک پتن۔ بابا فرید مسعود شکر گنج کے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد ہر سال ان کے…

2 ہفتے
عرس بابا فرید پر پولیس گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے