بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

16-December-2019

رواں سال ترقیاتی بجٹ کیلئے ریکارڈ 319 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں

Tariq Tariq
472 Views 0 6 مہینے
رواں سال ترقیاتی بجٹ کیلئے ریکارڈ 319 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں پ
Posted at 18 جون-2019

پشاور۔ خیبرپختوا کی تاریخ کا سب سے بڑا 900 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا گیا۔ حیران کن طور پر دس ہزار روپے کمانے والے پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ریٹائرمنٹ کی عمر بھی 60 سے بڑھا کر 63 برس کر دی گئی ہے۔ بجٹ اجلاس سے قبل صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا نے بجٹ تجاویز کی منظوری دی گئی۔

اس طرح صوبائی حکومت کو اس مد میں 20 ارب سالانہ بچت ہو گی۔ کم از کم ماہانہ اجرت کو 15 ہزار سے بڑھا کر 17500 کر دی گئی ہے جبکہ صوبے اور اضلاع کی تنخواہوں کی مد میں 256 ارب روپے برقرار رکھے گئے ہیں۔ صوبائی وزراء کی تنخواہوں میں 12 فیصد کمی کی گئی ہے۔ سرکاری خرچ پر بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Courtesy Express

اپوزیشن کا شور شرابہ، ایوان سے واک آؤٹ کر گئے

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔ اجلاس میں اپوزیشن کا شور شرابہ، ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ رواں سال صوبائی محاصل کی مد میں 53.4 ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ آئندہ چار سالوں میں اسے 100 ارب روپے تک بڑھانے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ تھرو فارورڈ کو 203 ارب تک کم کیا گیا ہے۔

Courtesy Dunya

سیاحت، کھیل اور امور نوجوانان کیلئے 100 ارب مختص کئے گئے ہیں

پچھلے بجٹ میں بچت کردہ 95 ارب روپے کو بھی ترقیاتی کاموں میں شامل کیا گیا ہے۔ رواں سال ترقیاتی بجٹ کیلئے ریکارڈ 319 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ سیاحت، کھیل اور امور نوجوانان کیلئے بجٹ میں 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پشاور سمیت شہری ترقی کیلئے بجٹ میں 67 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ رواں سال کا صوبائی بجٹ وزیر خزانہ تیمور سلیم نے پیش کیا۔

صوبے میں ریکارڈ نوکریوں کے مواقع پیدا کریں گے

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی فنڈز کا حجم بڑھا دیا گیا ہے۔ حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ صوبے کے عوام کو پینے کا صاف پانی، سڑک، صحت اور تعلیم کی سہولتیں بھی دی جائیں گی۔ صوبے میں ریکارڈ نوکریوں کے مواقع پیدا کریں گے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا کہ صوبے کیلئے 900 ارب روپے کا بجٹ ایک تاریخی بجٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن کیساتھ بہت سی باتوں پر اتفاق ہوا مگر پھر بھی انہوں نے شور مچایا۔ بجٹ اجلاس کے دوران ہی اپوزیشن کا بائیکاٹ کرنا افسوس ناک ہے۔

متعلقہ خبریں

تحریک انصاف کے رہنما نے40 ایکٹر اراضی غریبوں میں بانٹ دی

یہ ہے حقیقی تبدیلی، پاکستان تحریک انصاف سکھر(سندھ) کے رہنما مبین خان جتوئی نے نہر کے کنارے پر…

3 دن

حکومت نےسیاحوں کی مشکلات ختم کر دیں

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاحت کے منعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا…

1 ہفتہ

وہ دن جب عام آدمی بھی مہنگی چیزیں خرید سکتا ہے

دنیا بھر میں نومبر کے چوتھے جمعے کو بلیک فرائی ڈے منایا جاتا ہے ۔ اس دن ہر…

2 ہفتے
وہ دن جب عام آدمی بھی مہنگی چیزیں خرید سکتا ہے

پاک بھارت کرتارپور معاہدے پر دستخط ہو گئے

”بہت دیر کر دی مہربان آتے آتے“ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کرتاپور منصوبے پر دستخط کا…

2 مہینے

تازہ ترین

عمران خان کے لیے بحرین کا سب سے بڑا سول ایوارڈ

بحرین حکومت وزیراعظم عمران خان کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دے گی۔ عمران خان بحرین…

1 گھنٹہ

عابد علی کا عالمی ریکارڈ بیٹی کی وجہ سے بنا۔ والدہ

قومی کرکٹر عابد علی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے میچ میں سنچری سکور کرنے والے پہلے…

43 منٹ

پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ تو بارش اور کم روشنی کی بدولت ڈرا پر ختم…

42 منٹ
پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

امریکا میںمردہ انسانوں سے کھاد بنانے کا قانون منظور ہوتے ہی ایک امریکی کمپنی نے اس پر کام…

50 منٹ
امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے