بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اس سال بیس فیصد کمی

165 Views 0 1 مہینہ
قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اس سال بیس فیصد کمی
Posted at 15 اگست-2019

لاہور۔ ملک بھر میں سنت ابراہیمی کا تہوار انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ البتہ مون سون کی وجہ سے اس مرتبہ کراچی کے شہری عید الاضحٰی روایتی جوش و خروش سے نہ منا سکے۔ کراچی میں سیلاب الرٹ جاری ہونے کی وجہ سے بڑے میدانوں میں عید کے اجتماعات منعقد نہ ہو سکے

عید قربان پر 66 لاکھ 80 ہزار جانور قربان کئے گئے

تو دوسری جانب قربانی کے جانوروں کی خریداری بھی بری طرح متاثر ہوئی۔ بارشوں کی وجہ سے جانوروں کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی کے باوجود لوگوں کی جانور منڈیوں تک رسائی ممکن نہ ہو سکی جس کا بیوپاریوں کو بھاری نقصان ہوا۔

ادھر لاہور میں پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال عید قربان پر 66 لاکھ 80 ہزار جانور قربان کئے گئے۔ ملک بھر میں 24 لاکھ گائے، 32 لاکھ بکرے، 10 لاکھ بھیڑیں اور 80 ہزار اونٹ فروخت کئے گئے۔

واضح رہے جانوروں کی عید کے تیسرے روز بھی فروخت نہ ہونے کی وجہ سے بیوپاریوں کو جانوروں کی بڑی تعداد اونے پونے داموں میں قصابوں کو فروخت کرنے پڑے جس سے انہیں بھاری نقصان ہوا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ آسمانوں کو چھوتی مہنگائی کی وجہ سے بھی عام آدمی کیلئے قربانی کرنا ممکن نہیں رہا جس کی وجہ جانوروں کی فروخت میں بیس فیصد کمی ہوئی۔

متعلقہ خبریں

امریکہ جاپان میں پاکستانی لڑکوں کی مانگ کیوں

پاکستان بارے نہ جانے کیوں دشمن افواہیں پھیلاتا رہتا ہے یہاں کے لڑکے تو ایسے بھلے مانس ہیں…

2 دن

اب غریبوں کیلئے پارکوں میں شادی کرنا بھی مشکل کر دیا گیا

لاہور۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے غریب عوام کو خوب سبز باغ…

1 ہفتہ
اب غریبوں کیلئے پارکوں میں شادی کرنا بھی مشکل کر دیا گیا

ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا…

کراچی۔ واقعہ کربلا میں نواسہ رسول حضرت امام عالی مقام اور ان کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی…

1 ہفتہ
ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

عرس بابا فرید پر پولیس گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا

پاک پتن۔ بابا فرید مسعود شکر گنج کے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد ہر سال ان کے…

1 ہفتہ
عرس بابا فرید پر پولیس گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے