بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

قصائیوں کے نخروں نے شہریوں کو پریشان کردیا

69 Views 0 2 ہفتے
قصائیوں کے نخروں نے شہریوں کو پریشان کر دیا
Posted at 11 اگست-2019

لاہور۔ عید قربان پر پہلے جانور خریدنا لوگوں کیلئے ایک بڑا امتحان ہوتا ہے۔ اللہ اللہ کر کے جانور خریدنے کے بعد اب قصائی ڈھونڈنا اس سے بڑا امتحان بن گیا ہے۔ شہری قصائیوں کی بکنگ کیلئے ان کے پیچھے مارے مارے پھرنے لگے۔ قصائی بھی بکنگ کا بورڈ آویزاں کر کے ان کا منہ چڑانے لگے ہیں۔

Courtey Twitter

پروفیشنل قصائیوں نے توحسب روایت آنکھیں ماتھے پر رکھ لیں

اب تو فیس بک پر بھی قصائیوں نے بکنگ شروع کر رکھی ہے۔ لاہوریوں کو سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد اب قصائیوں کی فکر ستانے لگی ہے۔ دوسری جانب قصائیوں نے بکنگ بند کے پوسٹر دکانوں پر آویزاں کر دئیے ہیں۔ پروفیشنل قصائیوں نے تو عید پر حسب روایت آنکھیں ماتھے پر رکھ لیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلے ہی بہت زیادہ بکنگ کر لی ہے۔ اب مزید نہیں کر سکتے۔ وہ جانور ذبح کرنے کیلئے ایسا وقت دیتے ہیں جو کسی کیلئے بھی قابل قبول نہیں ہوتا۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ عید پر قصائیوں نے چھوٹے جانور کا چار سے پانچ جبکہ بڑے جانوروں کیلئے آٹھ سے دس ہزار روپے ریٹ مقرر کر رکھا ہے۔

دوسری جانب چھریاں تیز کرنیوالوں کے نخرے بھی اپنی جگہ بڑھ گئے ہیں۔ چھریاں تیز کرنیوالوں کو ٹوکن دیکر اگلے روز آنے کا کہہ دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

شہید لانس لائیک تیمور اسلم کی نماز جنازہ…

لاہور۔ ”اے پتر ہٹاں تے نہیں ویکدے“ ملک کیلئے شہادتوں کی تاریخ رقم کرنیوالی پاک آرمی کو ہمیشہ…

1 ہفتہ
شہید لانس لائیک تیمور اسلم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا

قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اس سال…

لاہور۔ ملک بھر میں سنت ابراہیمی کا تہوار انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ البتہ مون سون…

1 ہفتہ
قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اس سال بیس فیصد کمی

پاکستان بھر میں آج بھارتی یوم آزادی پر…

لاہور۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے اور نہتے کشمیریوں پر بربریت اور مظالم کے پہاڑ توڑنے…

1 ہفتہ
پاکستان بھر میں آج بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منایا جا رہاہے

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں یوم آزادی کی تقریب

لاہور۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہر سال یوم آزادی کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ اس مرتبہ…

1 ہفتہ
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں یوم آزادی کی تقریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے