بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

پی ٹی آئی سندھ کی تنظیم سازی کیوں کی گئی

154 Views 0 1 مہینہ
پی ٹی آئی سندھ کی تنظیم سازی کیوں کی گئی
Posted at 20 جولائی-2019

کراچی۔ پی ٹی آئی سندھ کی دوسری بڑی جماعت ہے۔ 2018ء کے الیکشن میں اربن کراچی کی تمام اہم نشستیں پی ٹی آئی نے جیت لیں۔ اب اندرون سندھ میں بھی پی ٹی آئی کو مضبوط بنانے کے ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ حلیم عادل شیخ کو پی ٹی آئی سندھ کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔

Courtesy Twitter

پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم فیصلے

مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ محفوظ عرسانی صوبائی جنرل سیکرٹری جبکہ جمال صدیقی صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہوں گے۔ صداقت جتوئی کو پی ٹی آئی سندھ کا سینئر نائب صدر، پپو خان چاچڑ اور آغا تیمور نائب صدر، سید اظہار الحسن صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، ارسلان فیصل مرزا کو صوبائی سیکرٹری مالیات کی ذمہ داری سونپی گئی۔

بلوچستان کیلئے 13 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان

صوبائی سیکرٹری جنرل کیلئے اشرف قریشی، طاہر شاہ، راجہ خان جاکھرانی، سید ممتاز علی شاہ جبکہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل کیلئے عنایت حسین اور حاجی خاوند بخش جوہیجو کے نام شامل ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی بلوچستان کیلئے 13 رکنی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

ایگزیکٹو کمیٹی میں ڈاکٹر منیر، ظہور آغا، نذر بلوچ، روح اللہ خلجی، باری بڑیچ، سالار خان، بسم اللہ آغا، غلام مصطفٰی، عارف رند، اختر کلپر، کلیم سمالانی اور عبد اللہ سیاپاد شامل ہیں۔ سردار طاہر حسین وردگ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بلوچستان اور ہمایوں جوگیزئی اور شریف جوگیزئی جوائنٹ سیکرٹری بلوچستان مقرر کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مودی تم سری نگر میں جلسہ کر کے…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے اسکردو میں جلسہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج…

1 دن

حکومت کا نیب قانون میں ترمیم لانے کا…

اسلام آباد۔ نیب کا ادارہ مشرف دور میں حریفوں کو کنٹرول کرنے کیلئے وجود میں لایا گیا۔ بعد…

2 دن
حکومت کا نیب قانون میں ترمیم لانے کا فیصلہ

قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور…

اسلام آباد۔ بہت دیر کر دی مہربان آتے آتے۔ پی ٹی آئی حکومت کو قائم ہوئے ایک سال…

2 دن
قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لیا

آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں…

عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے