بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

پی ٹی آئی حکومت نے اصلاحات کا نیا نظام متعارف کرا دیا ہے

259 Views 0 2 مہینے
پی ٹی آئی حکومت نے اصلاحات کا نیا نظام متعارف کرا دیا ہے
Posted at 11 جون-2019

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ ایل این جی پر کسٹم ڈیوٹی 7 سے کم کر کے پانچ فیصد کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے اصلاحات کا نیا نظام متعارف کرا دیا ہے۔ کاغذ پر ڈیوٹی میں بھی کمی لا رہے ہیں۔ خوراک کی صنعت کیلئے بھی ایک بڑا بجٹ رکھا ہے۔ عام آدمی کیلئے ادویات کی قیمتوں میں کمی کر رہے ہیں۔ چند ادویات پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کیلئے سخت اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کا دائرہ بڑھانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں۔ اس کے باوجود سالانہ چھ لاکھ روپے تنخواہ لینے والوں کو ٹیکس سے مستثنٰی رکھا گیا ہے۔ کارپوریٹ ٹیکس کی شرح 29 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔ غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس میں کمی کی ہے۔ پہلے جائیداد پر ٹیکس دو فیصد تھا اسے ایک فیصد پر لایا گیا ہے۔ غیر منقولہ جائیداد کی مارکیٹ ویلیو کو 85 فیصد پر لایا جا رہا ہے۔

نان فائلرز 50 لاکھ روپے کی جائیداد خرید سکیں گے

نان فائلرز کیلئے جائیداد کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ اب نان فائلرز 50 لاکھ روپے کی جائیداد خرید سکیں گے۔ 50 لاکھ سے زائد رقم کی ترسیل پر پوچھ گچھ ہو گی اور صارفین کوآمدن کے ذرائع بتانا ہوں گے۔ لگژری آئٹم کی درآمد پر ڈیوٹبڑھانے کی تجویز ہے۔ خالی پلاٹ دس سال بعد فروخت کیا تو اس پر گین ٹیکس دینا ہو گا۔ ٹیکس نظام میں جمود توڑنے کیلئے فرضی کے بجائے حقیقی آمدن پر ٹیکس دینا ہو گا۔

سونے، چاندی اور ہیرے کی جیولری پر سیلز ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ

تنخواہ اور غیر تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سونے، چاندی اور ہیرے کی جیولری پر سیلز ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چینی پر سیلز ٹیکس 8 سے بڑھا کر 17 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس سے چینی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی کلو اضافہ ہو گا۔ کولڈ ڈرنکس پر سیلز ٹیکس کی شرح ساڑھے 11 فیصد سے بڑھا کر 13 فیصد کر دی گئی ہے۔

سگریٹ کی فی ڈبی 10 سے 14 روپے مہنگی ہو جائیگی

وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ سگریٹ کی فی ڈبی 10 سے 14 روپے مہنگی ہو جائیگی۔ سگریٹ پینے والوں سے 147 ارب روپے کی ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ ایک ہزار سگریٹ پر پہلے ٹیکس 4 ہزار500 روپے تھا جو اب بڑھا کر 5200 روپے کر دیا گیا ہے۔ سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں ڈیڑھ روپے سے بڑھا کر دو روپے فی فوری کر دی گئی ہے۔

ایک ہزار سی سی کی گاڑی پر 2.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ دو ہزار سی سی پر پانچ فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ دو ہزار سے زائد سی سی کی گاڑی پر 7 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دینا ہو گی۔ خشک دودھ اور پنیر کی درآمد پر دس فیصد ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔ گھی اور کوکنگ آئل پر ایکسائز ڈیوٹی 17 فیصد کر دی گئی ہے۔

کاروباری سرگرمیوں کیلئے رجسٹریشن کا مرحلہ مزید آسان بنایا جا رہا ہے۔ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ ملکی قرضہ 31 ہزار روپے ہے جبکہ 97 ارب ڈالر بیرونی قرضوں کا سامنا ہے۔ دو سال کے دوران سٹیٹ بنک آف پاکستان کے ذخائر 18 ارب سے گر کر 10 ارب رہ گئے ہیں

متعلقہ خبریں

جولائی میں محض 30 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئی

ریونیو میں کمی کے باعث محکمہ ایکسائز کو ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا، گزشتہ برس…

14 گھنٹے

مارکیٹ 29 ہزار کی نفسیاتی حد سے گر…

کراچی۔ ایم آئی ایف کے پروگرام میں جانے کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ سٹاک مارکیٹ…

21 گھنٹے
مارکیٹ 29 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گر گئی

عثمان بزدار کا مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن…

لاہور۔ بہت دیر کر دی مہربان آتے آتے۔ پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے…

1 دن
عثمان بزدار کا مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

شہید لانس لائیک تیمور اسلم کی نماز جنازہ…

لاہور۔ ”اے پتر ہٹاں تے نہیں ویکدے“ ملک کیلئے شہادتوں کی تاریخ رقم کرنیوالی پاک آرمی کو ہمیشہ…

1 دن
شہید لانس لائیک تیمور اسلم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے