بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

11-December-2019

پی ٹی آئی اور لیگی رہنما حمزہ شہباز کی وجہ سے کیوں لڑ پڑے جانئیے اس لنک میں

Tariq Tariq
327 Views 0 5 مہینے
Posted at 15 جولائی-2019

لاہور۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما حمزہ شبہاز اور رکن پنجاب اسمبلی سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر شدید ترین ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔ صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن آرڈر اسی کے جاری ہوں گے جو سیاسی ورکر ہوں گا جس نے غیر ملکی قرضے نہیں کھائے ہوں گے۔

Courtesy Dunya

چوروں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوں گے

چوروں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوں گے۔ ہنگامہ آرائی طویل ہونے پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔ پنجاب اسمبلی میں آج اجلاس شروع ہوتے ہی سخت شور شرابے کی کیفیت رہی۔ اپوزیشن رکن و سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا کہ ایک طرف حکومت اپنوں پر نوازشات کرتی ہے لیکن اپوزیشن اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کرتی۔

علیم خان 100 دن نیب کی حراست کے دوران 80 دن اسمبلی میں رہے

انہوں نے کہا کہ علیم خان 100 دن نیب کی حراست کے دوران 80 دن اسمبلی میں رہے۔ وہ چار قائمہ کمیٹیوں کے رکن ہیں۔ ان کیلئے رات دس بجے سے گیارہ بجے تک جیل کے دروازے کھلے رہے۔ انہوں نے حکومتی اراکین کو مخاطب کر کے کہا کہ کھل کر بتائیں آپ پر کس کا دباؤ ہے۔ آپ کو ایسا کرنے پر کون مجبور کر رہا ہے۔ اسمبلی میں اعلٰی روایات میں کون خلل ڈال رہا ہے۔

پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک ایوان نہیں چلنے دیں گے

ہمیں بتائیں، ہم انہیں روکیں گے اور آپ کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر جھوٹے الزامات لگا کر انہیں جیل میں ڈالا گیا ہے۔ جج کا اقبالی بیان آ گیا اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا جاتا۔ انہوں نے اپوزیشن رہنما حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک ایوان نہیں چلنے دیں گے۔

جوابی تقریر میں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کسی چور یا ڈاکو یا منی لانڈرنگ کرنیوالے کے جاری نہیں ہوں گے۔ شریف برادران کی ساری اوقات ایوان میں کھول کر رکھ دوں گا۔ یہ پروڈکشن آرڈر صرف ان لوگوں کیلئے ہیں جو سیاسی قیدی ہیں۔ ایوان میں شور شرابے بڑھا تو ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

موٹروے پر موٹرسائیکل چلانے کی اجازت مل گئی

موٹرسائیکل چلانے والے شہریوں کےلئے خوشخبری، اسلام آباد ہائی کورٹ نے موٹروے پر 600سی سی موٹربائکس چلانے کے…

1 دن

شہباز شریف کو اورنج لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی…

اورنج لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز…

2 دن
شہباز شریف کو اورنج لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت

چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ بدھ تک ہو جائے گا ، پرویز…

وزیر دفاع پرویز خٹک کہتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے فیصلے بدھ تک ہو جائے…

2 دن

بابا پاس جانا ہے، مریم نواز نےانگلینڈ جانے کی درخواست دیدی

مریم نواز نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نام نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر…

3 دن
بابا پاس جانا ہے، مریم نواز نےانگلینڈ جانے کی درخواست دیدی

تازہ ترین

بھارت میں قائداعظم کی جیت، گاندھی ہار گیا

بھارت میں متنازع بل نے ہلچل مچا دی۔ سیاستدان بھی بول پڑے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اس…

3 گھنٹے
بھارت میں قائداعظم کی جیت، گاندھی ہار گیا

امریکہ نے راوانوار کے داخلے پر پابندی لگادی

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر امریکہ نے انسانی حقوق کو پامال کرنے والے افراد کی…

4 گھنٹے

آٹوسیکٹرمیں معاشی بحران،متعدد بڑی کمپنیاں بندہوگئیں

تفصیلات کے مطابق موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر روپے کی قدر میں کمی اور بار بار گاڑیوں…

5 گھنٹے

حکومت کا عوام کو 342ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کا کسانوں کےلئے بڑا رلیف،مختلف شعبوں میں 342ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان…

5 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے