بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-February-2020

پاکستان بھر میں آج بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منایا جا رہاہے

Tariq Tariq
389 Views 0 7 مہینے
پاکستان بھر میں آج بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منایا جا رہاہے
Posted at 15 اگست-2019

لاہور۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے اور نہتے کشمیریوں پر بربریت اور مظالم کے پہاڑ توڑنے پر پاکستان بھر میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ آج ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے حوالے سے اسکا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائیگا۔

Courtesy Dunya

ریلیوں میں شریک تمام افراد بطور احتجاج بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں

قومی سلامتی کمیٹی اور حکومتی فیصلوں کی روشنی میں آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا کہ بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

بھارتی بربریت، مظالم اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر آئینی اقدام کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی جس میں مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیا جائے گا اور بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مظالم کیخلاف آواز اٹھائی جائے گی۔

حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے کمشنرز اور 36 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سرکاری اداروں کے سربراہوں کے نام باقاعدہ سرکلر جاری کیا ہے جس میں یہ حکم دیا گیا ہے کہ ریلیوں میں شریک تمام افراد بطور احتجاج بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔ ریلیوں میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے جائیں گے۔

سرکلر میں پنجاب بھر کی تمام سرکاری، پرائیویٹ عمارتوں، گھروں، کمرشل املاک، پلازوں پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ظلم کیخلاف سیاہ پرچم لہرانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سرکلر میں پنجاب بھر میں بڑی احتجاجی ریلیاں نکالنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز، پولیس افسران کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ان تمام ریلیوں کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا۔ دوسری جانب تمام اپوزیشن جماعتوں نے بھی یوم سیاہ کی تقریبات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

مسلم لیگ ن یوم سیاہ پر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے آزاد کشمیر میں جلسہ کرے گا جبکہ حریت کانفرنس کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔ آزاد کشمیر اور راولپنڈی میں طلبہ ریلی بھی نکالیں گے۔

متعلقہ خبریں

سابق میئر کراچی نعمت اللہ خان انتقال کر گئے

کراچی۔ شہر قائد کے سابق میئر اور جماعت اسلامی کے اہم رہنما نعمت اللہ آج انتقال کر گئے۔…

1 دن
سابق میئر کراچی نعمت اللہ خان انتقال کر گئے

پتنگ بازی پر پابندی چیلنج، حکومت پنجاب سے جواب طلب

لاہور۔ فروری کا مہینہ آتے ہی پتنگ بازی کے شائقین میں عجیب بے چینی شروع ہو جاتی ہے۔…

1 ہفتہ
پتنگ بازی پر پابندی چیلنج، حکومت پنجاب سے جواب طلب

مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی عقیدت سے منا رہی ہے

دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی مسیحی برادری اپنا مذہبی تہوار کرسمس مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے…

2 مہینے
مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی عقیدت سے منا رہی ہے

وہ دن جب عام آدمی بھی مہنگی چیزیں خرید سکتا ہے

دنیا بھر میں نومبر کے چوتھے جمعے کو بلیک فرائی ڈے منایا جاتا ہے ۔ اس دن ہر…

3 مہینے
وہ دن جب عام آدمی بھی مہنگی چیزیں خرید سکتا ہے

تازہ ترین

کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

ٹوکیو۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں رواں سال 24 جولائی سے شروع ہونیوالے اولمپکس مقابلوں کے کورونا وائرس…

12 منٹ
کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے…

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بھارت ماتا کی جے کا…

11 منٹ
بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے رام ٹھاکر

ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ہانگ کانگ نے بڑھتے ہوئے اخراجات اور مالی بوجھ کے پیش نظر اپنے شہریوں کی مدد کیلئے مستقل…

16 منٹ
ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ایف بی آر کا رئیل اسٹیٹ اور زیورات کی نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد۔ ایف بی آر پاکستان میں انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی مدد کی روک…

35 منٹ
قواعد کے مطابق زیورات کو دستاویزی شکل دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے