بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

28-August-2020

پہلا روزہ 25 اپریل کو ہو گا

paktv Avatar
101 Views 0 4 مہینے
پہلا روزہ 25 اپریل کو ہو گا
Posted at 23 اپریل-2020

کراچی۔ رمضان المبارک کے چاند کیلئے آج مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔آج ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ آج رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں پہلی مرتبہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا نمائندہ بھی شامل ہوا۔

چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی

اس کی نامزدگی ٹیکنیکل ایکسپرٹ کی حیثیت ہوئی ہے۔ اجلاس کے اختتام پر مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

اب یکم رمضان 25 اپریل بروز ہفتہ ہو گی۔ قبل ازیں پنجاب کی زونل رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا۔ آج پریس کانفرنس کے دوران مفتی منیب الرحمان نے علماء اور مساجد انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ صدر پاکستان کے 20 نکاتی نکات پر مکمل عمل درآمد کرائیں۔

تمام مساجد میں نمازیوں کو چھ فٹ فاصلے اور لائنوں کیلئے رضاکار مقرر کریں۔ مساجد سے چٹائیں اور دریاں ہٹا دیں۔ ہر نماز سے قبل مسجد کی صفائی یقینی بنائے اور مساجد کے دروازوں کو سینیٹائزر کیا جائے۔ انہوں نے بیمار اور عمررسیدہ افراد سے اپیل کی کہ وہ مسجد میں آنے کے بجائے گھر پر نماز ادا کریں۔

انہوں نے مساجد میں اجتماعی افطار نہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اگر کوئی افطار دینا چاہتا ہے تو وہ مسجد سے لائن میں نکلنے والوں کو باکس میں دے سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

حکومت کا عید الضحیٰ پر صرف ایک چھٹی دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر عید الضحیٰ کے موقع پر صرف…

2 مہینے
حکومت کا عید الضحیٰ پر صرف ایک چھٹی دینے کا فیصلہ

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے یعنی ڈیرہ غازی خان میں عید قربان…

2 مہینے
عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

لاہور میں مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد

پنجاب حکومت نے لاہور میں بکرا منڈی لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پنجاب حکومت کا کہنا…

2 مہینے
حکومت نے مویشی منڈیوں کے اوقات کار جاری کر دیئے

عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن…

ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث جاری لاک ڈاون کی وجہ سے حالات ناسازگار ہیں اور ایسے وقت…

3 مہینے
عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن عروج پر

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے