بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

61 Views 0 1 ہفتہ
ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
SOCIAL MEDIA
Posted at 10 ستمبر-2019

کراچی۔ واقعہ کربلا میں نواسہ رسول حضرت امام عالی مقام اور ان کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کیلئے میدان کربلا میں عظیم قربانی کی یاد میں آج یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ آج ملک بھر کے مرکزی امام بارگاہوں سے دسویں محرم کی درمیان شب مرکزی برآمد ہوئے جو روایتی راستوں پر گامزن اور اپنی منزل مقصود تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے۔

Social Media

آج یوم عاشور پر ملک بھر میں تعطیل ہے

اس کے بعد شام غریباں برپا کی جائیں گی۔ ذاکر حضرات شہادت امام حسین پر روشنی ڈالیں گے۔ آج یوم عاشور پر ملک بھر میں تعطیل ہے۔ تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ماتمی جلوسوں کے راستوں اور اطراف میں موبائل فون سروس جلوسوں کے ختم ہونے تک معطل رہیگی۔

لاہور، کراچی، پشاور سمیت ملک بھر میں بڑے شہروں میں دس محرم کو بھی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔ مرکزی جلوسوں میں شامل ہونے کیلئے واک گیٹ تھرو پر جامہ تلاسی کے بعد اجازت دی جا رہی ہے۔ جلوسوں کے روٹس میں بغیر اجازت پانی اور دودھ کی سبیلیں لگانے اور نیاز تقسیم کرنے کی اجازت نہیں۔ پنجاب حکومت نے یوم عاشور پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے ہیں۔

جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے چار درجاتی حصار بنائے

حساس مقامات اور جلوسوں کے روٹس پر سی سی ٹی وی کمیرے نصب ہیں۔ جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے چار درجاتی حصار بنائے گئے ہیں۔ وفاق کی جانب سے دئیے گئے چار ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بھی عاشورہ کے جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے۔ ان میں سے دو ہیلی کاپٹر لاہور، ایک ملتان اور ایک راولپنڈی میں استعمال کیا جارہاہے۔

لاہور کا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ کی جانب گامزن ہے۔ نماز مغرب سے کچھ دیر پہلے منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ دوسری جانب کراچی میں مرکزی جلوسوں نشتر پاک سے برآمد ہو کر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

متعلقہ خبریں

امریکہ جاپان میں پاکستانی لڑکوں کی مانگ کیوں

پاکستان بارے نہ جانے کیوں دشمن افواہیں پھیلاتا رہتا ہے یہاں کے لڑکے تو ایسے بھلے مانس ہیں…

2 دن

اب غریبوں کیلئے پارکوں میں شادی کرنا بھی مشکل کر دیا گیا

لاہور۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے غریب عوام کو خوب سبز باغ…

1 ہفتہ
اب غریبوں کیلئے پارکوں میں شادی کرنا بھی مشکل کر دیا گیا

عرس بابا فرید پر پولیس گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا

پاک پتن۔ بابا فرید مسعود شکر گنج کے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد ہر سال ان کے…

1 ہفتہ
عرس بابا فرید پر پولیس گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا

علم بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، 3 افراد جاں بحق

کراچی میں ساتویں محرم الحرام کا علم بجلی کی تاروں کے ساتھ ٹکرانے سے تین افراد جھلس کر…

2 ہفتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے