بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-August-2020

لاہور میں مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد

Mustanirah Kiran Mustanirah Kiran
77 Views 0 1 مہینہ
حکومت نے مویشی منڈیوں کے اوقات کار جاری کر دیئے
Dunya News
Posted at 23 جون-2020

پنجاب حکومت نے لاہور میں بکرا منڈی لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر شہروں میں منڈیاں دور دراز علاقوں میں لگیں گی۔ شہری قربانی کے جانور کیسے خریدیں گے، سفارشات پر کام جاری ہے۔

قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت ممکن بنانے کیلئے آئندہ چند روز میں ایس اوپیز واضح کئے جائیں گے، مویشی منڈیوں پر پابندی کا فیصلہ شہریوں کے وسیع مفاد میں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے حدود کے قریب کم آبادی والے علاقوں میں منڈیوں کے قیام کی تجویز زیر غور ہے۔

خیال رہے کہ لاہور شہر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جس کی وجہ سے وہاں بیشتر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون بھی کیا گیا ہے۔

ملک میں اب تک کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 3695 ہوگئی ہے جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 185034 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 1495 اور سندھ میں 1103 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 843 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

علاوہ ازیں بلوچستان میں 104، اسلام آباد میں 106، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 22 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

حکومت کا عید الضحیٰ پر صرف ایک چھٹی دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر عید الضحیٰ کے موقع پر صرف…

4 ہفتے
حکومت کا عید الضحیٰ پر صرف ایک چھٹی دینے کا فیصلہ

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے یعنی ڈیرہ غازی خان میں عید قربان…

4 ہفتے
عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن…

ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث جاری لاک ڈاون کی وجہ سے حالات ناسازگار ہیں اور ایسے وقت…

2 مہینے
عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن عروج پر

بنگلا دیش میں لوگوں نے بارش کے پانی میں نماز ادا کی

دنیا بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی ہے۔ عید کے موقع پر موسم…

2 مہینے
بنگلا دیش میں لوگوں نے بارش کے پانی میں نماز ادا کی

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

36 منٹ
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

1 گھنٹہ
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

2 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 گھنٹے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے