بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

16-December-2019

لبیک اللھم لبیک کی صدائوں میں آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائیگا

Tariq Tariq
283 Views 0 4 مہینے
لبیک اللھم لبیک کی صدائوں،میں آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائیگا
Posted at 10 اگست-2019

مکہ مکرمہ۔ دنیا بھر سے پچیس لاکھ سے زائد عازمین حج مکہ مکرمہ میں حج ادا کر رہے ہیں۔ آج حج کا رکن اہم وقوف عرفہ ادا کیا جا رہا ہے۔ لاکھوں عازمین حج منٰی پہنچ چکے ہیں جہاں خیموں کا شہر آباد کر دیا گیا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے تحت پچیس لاکھ سے زائد عازمین حج کیلئے سعودی عرب آئے ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ انڈونیشیا کے اڑھائی لاکھ عازمین حج مکہ مکرمہ میں حج ادا کر رہے ہیں۔

خطبہ حج سننے کے بعد ظہراورعصر بیک وقت ادا کی جائیں گی

دوسرے نمبر پر پاکستان کے دو لاکھ عازمین سعودیہ آئے ہیں۔ آج میدان عرفان میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائیگا۔ مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے بعد نماز ظہر اور عصر بیک وقت ادا کی جائیں گی۔ پھر عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہو گا۔ یہ قبولیت کی وہ گھڑی ہوتی ہے جس میں کوئی بھی دعا اللہ رب العزت کی بارگاہ میں رد نہیں ہوتی۔

سورج غروب ہوتے ہیں میدان عرفات چھوڑنے کا حکم

عصر اور مغرب کے درمیان حجاج کرام اللہ کے حضور گڑگڑا کر خصوصی دعائیں کرتے ہیں۔ سورج غروب ہوتے ہیں میدان عرفات کو فوری چھوڑنے کا حکم ہے۔ اسی لئے حجاج کرام میدان عرفان سے فوری مزدلفہ کا رخ کریں گے۔ یہاں شیطان کو کنکریاں ماری جاتی ہیں۔ حجاج کرام رات بھر کھلے آسمان تلے قیام کریں گے اور مزدلفہ میں ہی نماز مغرب اور نماز عشا بیک وقت ادا کریں گے۔

پھر نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منٰی پہنچیں گے۔ یہاں شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کے بعد بال منڈوا کر احرام کھول دیا جاتا ہے۔ 11 ذوالحج کو بھی تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کا حکم ہے۔ 12 ذوالحج کو آخری دن شطیان کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کرام مکہ المکرمہ واپس جا سکتے ہیں۔ سعودی حکومت نے اس مرتبہ بھی حجاج کرام کیلئے خصوصی سہولیات فراہم کر رکھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

وہ دن جب عام آدمی بھی مہنگی چیزیں خرید سکتا ہے

دنیا بھر میں نومبر کے چوتھے جمعے کو بلیک فرائی ڈے منایا جاتا ہے ۔ اس دن ہر…

2 ہفتے
وہ دن جب عام آدمی بھی مہنگی چیزیں خرید سکتا ہے

پاک بھارت کرتارپور معاہدے پر دستخط ہو گئے

”بہت دیر کر دی مہربان آتے آتے“ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کرتاپور منصوبے پر دستخط کا…

2 مہینے

آج ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم منایا جا رہا ہے

لاہور۔ شہدائے کربلا کا چہلم آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔…

2 مہینے

سکھوں کا فضل الرحمان سے دھرنا ملتوی کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات منانے کیلئے سکھ یاتری…

2 مہینے
سکھوں کا فضل الرحمان سے دھرنا ملتوی کرنے کا مطالبہ

تازہ ترین

عمران خان کے لیے بحرین کا سب سے بڑا سول ایوارڈ

بحرین حکومت وزیراعظم عمران خان کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دے گی۔ عمران خان بحرین…

12 منٹ

عابد علی کا عالمی ریکارڈ بیٹی کی وجہ سے بنا۔ والدہ

قومی کرکٹر عابد علی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے میچ میں سنچری سکور کرنے والے پہلے…

5 منٹ

پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ تو بارش اور کم روشنی کی بدولت ڈرا پر ختم…

1 گھنٹہ
پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

امریکا میںمردہ انسانوں سے کھاد بنانے کا قانون منظور ہوتے ہی ایک امریکی کمپنی نے اس پر کام…

2 گھنٹے
امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے