بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

قبائلی علاقہ جات کی 16 نشستوں پر آج پولنگ کا عمل جاری

186 Views 0 1 مہینہ
قبائلی علاقہ جات کی 16 نشستوں پر آج پولنگ کا عمل جاری
Posted at 20 جولائی-2019

پشاور۔ قبائلی علاقہ کو خیبر پختونخوا میں ضم کئے جانے کے بعد آج 16 صوبائی اسمبلی کی نشتسوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔ تمام جماعتوں نے فاٹا کو خیبرپختوا میں ضم کرنے کی حمایت میں ووٹ کیا تھا۔ تمام بڑی سیاسی جماعتیں انتخابی عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔ قبل ازیں فاٹا براہ راست وفاق اور گورنر کے ماتحت تھا۔ اب 7 قبائلی اضلاع اور ایک ایف آر ریجن کی 16 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔

اٹھارہ سو چھیانوے پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں

لگ بھگ 28 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ کیلئے انتخابی مواد پاک فوج، ایف بی اور پولیس کی نگرانی میں تقسیم کیا گیا۔ باجوڑ میں انتخابی مواد سخت سیکیورٹی میں پولنگ سٹیشنز پر پہنچایا گیا۔ اورکزئی میں 176 پولنگ سٹیشز کیلئے سامان ترسیل کیا گیا۔ 16 نشستوں پر انتخابی عمل کیلئے اٹھارہ سو چھیانوے پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ 554 پولنگ سٹیشنز کو حساس ترین اور 461 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

پریذائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات

پریذائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات سونپے گئے ہیں۔ پولنگ سٹیشن کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ واضح رہے قبل ازیں فاٹا کی 16 صوبائی نشستوں پر انتخابات 28 جون کو ہونے تھے مگر امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے خیبر پختونخوا کی حکومت نے الیکشن کمیشن سے انتخاب موخر کرنے کی درخواست کی تھی جس پر انتخابات کی تاریخ میں 22 روز کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی…

کراچی۔ کراچی ایک ایسا میٹروپولیٹن شہر ہے جو پچھلے کئی سال سے مسائلستان بنا ہوا ہے۔ کراچی کے…

3 گھنٹے
وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

مودی تم سری نگر میں جلسہ کر کے…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے اسکردو میں جلسہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج…

2 دن

ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا…

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے عدالت کے ذریعے بحریہ ٹاؤن سے رقم ادائیگی کیس کے پیسے مانگ لئے۔…

2 دن
ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا کرے۔ سپریم کورٹ

نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی…

اسلام آباد۔ ایک طرف نیب کے پر کاٹ کر اختیارات محدود کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں تو…

2 دن
نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی گیشنز کی منظوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے