بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

عمران خان کی چیئرمین سینیٹ کو تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی یقین دہانی

63 Views 0 2 ہفتے
عمران خان کی چیئرمین سینیٹ کو تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی یقین دہانی
Posted at 11 جولائی-2019

اسلام آباد۔ اپوزیشن جماعتوں نے اتفاق رائے کے بعد بلوچ رہنما سینیٹر حاصل بزنجو کو متفقہ طور پر اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ آج دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اپوزیشن کی جانب سے ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر غور ہوا۔

Courtesy Dunya

ملاقات میں اعظم سواتی، پرویز خٹک اور شبلی فراز بھی موجود تھے

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ اس ملاقات میں اعظم سواتی، پرویز خٹک اور شبلی فراز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کی تحریک سے متعلق مشاورت کی جبکہ اعظم سواتی اور قائد ایوان شبلی فراز نے وزیراعظم کو سینیٹ میں نمبر گیمز سے متعلق بریفنگ دی۔

مفاد پرست ٹولہ جمہوریت کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے پراعتماد ہیں۔ مفاد پرست ٹولہ جمہوریت کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ جمہوریت کا راگ الاپنے والے بتائیں کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا کون سی جمہوری اقدار ہیں۔

انہوں نے چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کر کے کہا کہ سجرانی صاحب آپ سینیٹ شاندار انداز میں چلا رہے ہیں۔ گھبرانے کی قطعی ضرورت نہیں۔ آپ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو ہم سب ملکر ناکام بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں

جیل سے اے سی، ٹی وی ہٹانے کی…

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں اتحاد…

10 گھنٹے
وزیراعظم عمران خان کا کیپٹل ارینا ون میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

17 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے…

لندن۔ بورس جوہانسن کو نیا برطانوی وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ بدھ کو اپنے عہدے کا…

17 گھنٹے
نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے اخراج یا برقرار

چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

لاہور۔ قومی کھیل ہاکی ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں اس کے تن مردہ میں جان ڈالنے…

17 گھنٹے
چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے