بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا

42 Views 0 6 دن
روزگار پیدا کرنا پی ٹی آئی حکومت کی پہلی ترجیح ہے
Posted at 11 جون-2019

بجلی کا گردشی قرضہ 1200 ارب روپے پہنچ گیا ہے۔ یہ گردشی قرضہ 38 ارب روپے ماہانہ بڑھ رہا ہے جسے 26 ارب تک لے آئے ہیں۔ آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے، چین، سعودی عرب، یو اے ای سمیت دیگر دوستوں کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے ملکی مشکل معاشی حالت سے نکلنے میں مدد کی۔ سٹیٹ بنک کو خودمختاری دی گئی ہے۔ ٹیکس پالیسیوں کو ٹیکس انتظامیہ سے الگ کیا گیا ہے۔ حکومت کی رقم کمرشل بنکوں میں رکھنا ممنوع ہے،

ایف بی آر نے سرمائے کی کمی کو دور کرنے کیلئے 147 ارب روپے کے ری فنڈ جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی بنکوں میں 5 کروڑ اکاؤنٹس ہیں مگر صرف 10 فیصد ٹیکس دیتے ہیں۔ پیسے والے بھی ٹیکس نہیں دیتے جب تک ٹیکس کے نظام کو صحیح نہیں کریں گے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ اب ملکی حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ہمیں تنخواہوں کیلئے بھی قرض لینا پڑتا ہے۔

Courtesy Express Tv

غربت کے خاتمے کیلئے نئی وزارت قائم کی ہے

برآمدات میں اضافے کیلئے ڈیوٹی سٹرکچر پر کام کریں گے۔ ملک میں 75 فیصد لوگ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔ ان کیلئے سبسڈی 200 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے غربت کے خاتمے کیلئے نئی وزارت قائم کی ہے۔ اس سکیم سے غریبوں، بیواؤں، یتیموں کو فائدہ ملے گا۔ حکومتی اخراجات میں 460 ارب سے کم کر کے 431 ارب کر رہے ہیں۔

نئے راشن کارڈ سکیم شروع کر رہے ہیں

تعلیم میں پیچھے رہ جانیوالے افراد کو خصوصی ترکیب دی جائیگی۔ معذوروں کو وہیل چیئر دیں گے۔ احساس پروگرام کے تحت بی آئی ایس پی 57 لاکھ انتہائی غریبوں کو 5 ہزار نقد دی جاتی ہے۔ اس مد میں 110 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ نئے راشن کارڈ سکیم شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹیٹ بنک سے قرض نہیں لیں گے۔ ترقیاتی بجٹ میں 1800 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

موسمی تبدیلیوں کیلئے بھی خطیر رقم رکھ رہے ہیں

دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے زمین حاصل کرنے کیلئے 20 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ مہمند ڈیم کیلئے بھی 15 ارب رکھے گئے ہیں۔ نیشنل ہائی وے کیلئے 170 ارب روپے بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔ انسانی ترقی کیلئے 60 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ موسمی تبدیلیوں کیلئے بھی خطیر رقم رکھ رہے ہیں۔ اعلٰی تعلیم کیلئے ریکارڈ فنڈز رکھے جا رہے ہیں۔ زراعت صوبائی محکمہ ہے تاہم اس مد میں بھی بڑی رقم رکھی ہے۔ وفاقی پروگرام کیلئے 12 ارب روپے رکھے ہیں جبکہ 10.4 ارب کوئٹہ ڈویلپمنٹ کیلئے ہوں گے۔ کراچی کے ترقیاتی پیکیج کیلئے 9 منصوبوں کیلئے ساڑھے 45 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

روزگار پیدا کرنا پی ٹی آئی حکومت کی پہلی ترجیح ہے

روزگار پیدا کرنا پی ٹی آئی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ لاہور، کوئٹہ،پشاور، فیصل آباد، سمیت دیگر علاقوں میں جگہ اکٹھی کر لی گئی ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم پورے ملک میں پھیلائیں گے۔ اس سے بیرونی سرمایہ کاری بھی آئے گی۔ فنڈز کا بندوبست کر رہے ہیں۔ ماہی گیروں کیلئے بھی ہاؤسنگ سکیم کم قیمت پر لائیں گے۔ نئے کاروبار کیلئے انتہائی سستے قرضے دیں گے۔ بجلی اور گیس کیلئے 40 ارب روپے کی سبسڈی، لانگ ٹرم سبسڈی رکھی گئی ہے۔ گیس کا گردشی قرضہ 150 ارب روپے ہے۔

زرعی شعبے کو اوپر اٹھانے کیلئے 280 ارب روپے کا پانچ سالہ پروگرام لا رہے ہیں۔ پانی کے استعمال کیلئے نیا سٹرکچر بنایا جائیگا۔ پانی کے وسائل کیلئے 218 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ گندم، چاول، کپاس فی ایکڑ میں اضافے کیلئے 44.8 ارب روپے رکھے جائیں گے۔ ماہی گیروں کیلئے 9.3 ارب روپے رکھے جائیں گے۔ بلوچستان کے کسانوں کیلئے مشترکہ سکمیں شروع کی ہیں۔

بلوچستان کیلئے 11 ارب روپے فنڈز رکھے گئے ہیں۔ چھوٹے کسان کی فصل خراب ہونے کیلئے انشورنس سروس مہیا کریں گے۔ فصلوں کی انشورنس کیلئے اڑھائی ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل این بجلی سے چلنے والے دو بجلی گھروں کی نج کاری کی جائے گی۔ نجکاری سے 150 ارب روپے کا خطیر ریونیو ملے گا۔ سٹیل ملز چلانے کیلئے بیرون ملک سرمایہ کاروں سے رابطے کر رہے ہیں۔

بجلی چورں کیلئے منظم کارروائی شروع کی ہے۔ پچھلے چھ ماہ کے دوران 80 ارب روپے وصول کئے، 80 فیصد علاقوں میں لوڈشیڈنگ ختم ہو چکی ہے۔ ضم علاقوں کیلئے 152 ارب روپے فراہم کر رہے ہیں۔ ان پیسوں میں 10 سالہ پروگرام ترقیاتی منصوبہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

6 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے