بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

قبائلی اضلاع کے انتخابی دنگل میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

154 Views 0 1 مہینہ
قبائلی اضلاع کے انتخابی دنگل میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا
Posted at 21 جولائی-2019

اسلام آباد۔ فاٹا میں 20 جولائی کو 16 حلقوں میں کامیاب انتخابی دنگل نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ یہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی ایک بڑی فتح ہے۔ گو اس انتخابی معرکے میں پی پی اور مسلم لیگ ن دونوں بڑی جماعتیں کامیابی حاصل نہ کر سکیں مگر تمام جماعتوں نے ان انتخابات میں حصہ لیا۔ اب قبائلی علاقے کے عوام اپنے حقوق کیلئے وفاق اور گورنر کے پی کے جانب نہیں دیکھیں گے۔

اب ترقی کے عمل میں انہیں خیبر پختونخوا کے عوام کی طرح وہ تمام حقوق ملیں گے جو ان کا دیرینہ مطالبہ اور حق ہے۔ اب فاٹا علاقہ غیر نہیں کہلائے گا۔ آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبائلی اضلاع میں ہونیوالے 16 حلقوں کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ قبائلی اضلاع کا انتخابی معرکہ آزاد امیدواروں نے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے جیت لیا۔

Courtesy Dunya

پی ٹی آئی پانچ، جے یو آئی ”ف“ تین، اے این پی اور جماعت اسلامی نے ایک ایک نشست جیتی

پی ٹی آئی پانچ، جے یو آئی ”ف“ تین، اے این پی اور جماعت اسلامی نے ایک ایک نشست جیتی۔ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ غیر سرکاری حتمی فہرست میں پی کے 100 سے پی ٹی آئی کی انور زیب 12951 ووٹ لیکر کامیاب، پی کے 101 باجوڑ سے پی ٹی آئی کے اجمل خان 12194 جبکہ پی کے 102 سے جماعت اسلامی کے سراج الدین 19088 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ پی کے 103 سے اے این پی کے نثار احمد 11247 ووٹ لیکر کامیاب، پی کے 104 سے آزاد امیدوارن عباس الرحمان 11751، پی کے 105 سے شفیق آفریدی 19733، پی کے 106 سے بلاول آفریدی 12814، پی کے 107 سے محمد شفیق 9796 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔

کامیاب امیدواران کا نوٹیفکیشن 14 روز کے اندر جاری کیا جائیگا

پی کے 108 سے جے یو آئی ف کے محمد ریاض 11948 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ پی کے 109 کرم 2 سے پی ٹی آئی کے سید اقبال میاں نے 39536 ووٹ لیکر جیتے۔ پی کے 110 سے آزاد امیدوار سید غازی غزن جمال 18448 اور پی کے 111 سے تحریک انصاف کے اقبال خان 10200 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ پی کے 113 سے جے یو آئی ف کے حافظ عصام الدین 10356 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔

آزاد امیدواروں کو کسی بھی جماعت میں شامل ہونے کیلئے تین دن کا وقت دیا جائیگا

پی کے 114 جنوبی وزیرستان میں پی ٹی آئی کے نصیر اللہ خان 11114 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے۔ پی کے 115 میں جے یو آئی ف کے محمد شعیب 18102 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ فاٹا کے 16 حلقوں کے کامیاب امیدواران کا نوٹیفکیشن 14 روز کے اندر جاری کیا جائیگا۔ آزاد امیدواروں کو کسی بھی جماعت میں شامل ہونے کیلئے تین دن کا وقت دیا جائیگا۔ اس کے بعد خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ کیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

مودی تم سری نگر میں جلسہ کر کے…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے اسکردو میں جلسہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج…

1 دن

ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا…

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے عدالت کے ذریعے بحریہ ٹاؤن سے رقم ادائیگی کیس کے پیسے مانگ لئے۔…

1 دن
ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا کرے۔ سپریم کورٹ

نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی…

اسلام آباد۔ ایک طرف نیب کے پر کاٹ کر اختیارات محدود کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں تو…

2 دن
نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی گیشنز کی منظوری

حکومت کا نیب قانون میں ترمیم لانے کا…

اسلام آباد۔ نیب کا ادارہ مشرف دور میں حریفوں کو کنٹرول کرنے کیلئے وجود میں لایا گیا۔ بعد…

2 دن
حکومت کا نیب قانون میں ترمیم لانے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے