بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

حکومت آج 6700 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی

226 Views 0 2 مہینے
حکومت آج 6700 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی
Posted at 11 جون-2019

اسلام آباد۔ 11 جون آج وفاقی حکومت 6700 ارب کا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔ معیشت دانوں کا کہنا ہے کہ موجودہ وفاقی بجٹ ملکی تاریخ کا مشکل ترین بجٹ ہو گا جبکہ مشیر خزانہ کا دعویٰ ہے کہ بجٹ عوام دوست ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی وفاقی بجٹ میں غریبوں کوریلیف دینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

Courtesy Dawn

آئندہ بجٹ میں 2900 ارب روپے سود اور قرضوں کی ادائیگیوں پر خرچ ہوں گے

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس آمدن کا ہدف 5550 ارب روپے رکھا جا رہا ہے۔ رواں سال ٹیکس آمدن میں 1450 ارب روپے کا مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ وفاقی بجٹ میں 2550 ارب خسارے کی نذر ہو سکتے ہیں۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں 2900 ارب روپے سود اور قرضوں کی ادائیگیوں پر خرچ ہوں گے۔

بجٹ میں بجلی اور کھاد پر سبسڈی مل سکتی ہے

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے 925 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں جبکہ جی ڈی پی کا حجم 40 ہزار 300 ارب سے زائد رہنے کا امکان ہے جبکہ مالی خسارہ 5.8 فیصد ہو سکتا ہے۔ وفاقی بجٹ 2019-20ء میں بجلی اور کھاد پر سبسڈی مل سکتی ہے۔

نیشنل فنانس کمیشن کے تحت 3185 ارب روپے صوبوں کو دئیے جائیں گے

سبسڈی کی مد میں 260 ارب سے زائد رقم مختص کی جا رہی ہے۔ نیشنل فنانس کمیشن کے تحت 3185 ارب روپے صوبوں کو دئیے جائیں گے۔ نان ٹیکس کی آمدنی 1250 ارب سے زائد کا امکان ہے۔ وفاقی بجٹ میں 380 ارب روپے پنشنرز کیلئے رکھے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جولائی میں محض 30 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئی

ریونیو میں کمی کے باعث محکمہ ایکسائز کو ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا، گزشتہ برس…

14 گھنٹے

مارکیٹ 29 ہزار کی نفسیاتی حد سے گر…

کراچی۔ ایم آئی ایف کے پروگرام میں جانے کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ سٹاک مارکیٹ…

21 گھنٹے
مارکیٹ 29 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گر گئی

عثمان بزدار کا مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن…

لاہور۔ بہت دیر کر دی مہربان آتے آتے۔ پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے…

1 دن
عثمان بزدار کا مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

شہید لانس لائیک تیمور اسلم کی نماز جنازہ…

لاہور۔ ”اے پتر ہٹاں تے نہیں ویکدے“ ملک کیلئے شہادتوں کی تاریخ رقم کرنیوالی پاک آرمی کو ہمیشہ…

1 دن
شہید لانس لائیک تیمور اسلم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے