بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

حکومت کا کشمیر پرعالمی کانفرنس بلانے پرغور

96 Views 0 3 ہفتے
حکومت کا کشمیر پر عالمی کانفرنس بلانے پر غور
Posted at 31 اگست-2019

اسلام آباد۔ حکومت پاکستان اور پاک آرمی نے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے فیصلے کیخلاف آخری حد تک جانے کا اعلان کیا۔ دنیا بھر میں زبردست سفارت کاری کا نتیجہ ہے کہ آج عالمی برادری نے اس سنگین صورتحال پر توجہ دینا شروع کر دی ہے۔

Courtesy Facebook

اب حکومت پاکستانی نے کشمیر پرغاصبانہ بھارتی اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے معاملے پر عالمی کانفرنس بلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے تصدیق کی ہے کہ کشمیر کے معاملے پر عالمی کانفرنس جلد بلانے پر غور کر رہے ہیں۔

یہ طے ہونا باقی ہے کہ کانفرنس کا انعقاد آزاد کشمیر یا اسلام آباد میں ہو گا

کشمیر کانفرنس میں قانون، بین الاقوامی امور کے عالمی ماہرین اور سفراء کو مدعو کیا جائیگا۔ سردست ابھی یہ طے ہونا باقی ہے کہ کشمیر کانفرنس کا انعقاد آزاد کشمیر یا اسلام آباد میں ہو گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں کشمیر کی اصل صورتحال عالمی ماہرین کے سامنے رکھی جائیگی اور ان سے مسئلہ کے حل کیلئے ٹھوس قانونی تجاویز بھی مانگی جائیں گی۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے کشمیر ایشو کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

امریکہ جاپان میں پاکستانی لڑکوں کی مانگ کیوں

پاکستان بارے نہ جانے کیوں دشمن افواہیں پھیلاتا رہتا ہے یہاں کے لڑکے تو ایسے بھلے مانس ہیں…

2 دن

اب غریبوں کیلئے پارکوں میں شادی کرنا بھی مشکل کر دیا گیا

لاہور۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے غریب عوام کو خوب سبز باغ…

1 ہفتہ
اب غریبوں کیلئے پارکوں میں شادی کرنا بھی مشکل کر دیا گیا

ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا…

کراچی۔ واقعہ کربلا میں نواسہ رسول حضرت امام عالی مقام اور ان کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی…

1 ہفتہ
ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

عرس بابا فرید پر پولیس گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا

پاک پتن۔ بابا فرید مسعود شکر گنج کے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد ہر سال ان کے…

1 ہفتہ
عرس بابا فرید پر پولیس گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے