بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

15-July-2020

گورونانک کے 550 ویں یوم پیدائش کی تقریب کا افتتاح وزیراعظم کریں گے

paktv Avatar
404 Views 0 11 مہینے
گورونانک کے 550 ویں یوم پیدائش کی تقریب کا افتتاح وزیراعظم کریں گے
Posted at 25 اگست-2019

اسلام آباد۔ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرکے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا نہ تھمانے والا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس کے باوجود پاکستان نے امن پسندی اور بڑے دل گردے سے کام لیتے ہوئے کرتارپور راہداری کو دونوں ممالک کے تنازع کی نذر نہیں کیا۔

Courtesy Facebook

کرتارپورپر کام آخری مراحل میں ہے

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹ اور کانگریسی رہنما سدھو کو سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے 550 سالگرہ پر کرتارپور کوریڈور کھولنے کی پیش کش کی تھی جسے چاروناچار بھارتی حکومت کو بھی ماننا پڑا۔ باخبر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرتارپور پر کام آخری مراحل میں ہے۔

افتتاح 11 نومبر کو ایک پروقار تقریب میں کیا جائیگا

شنید یہی ہے کہ 31 اگست تک سارا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ دفتر خارجہ نے بھی کرتارپور راہداری کھولنے کے حوالے سے اپنا ہوم ورک تیز کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح 11 نومبر کو ایک پروقار تقریب میں کیا جائیگا۔ وزیراعظم عمران خان 11 نومبر کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر وزراء بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ایک محتاط اندازے کے تحت پانچ سو سے زائد سکھ یاتری باباگورونانک کے 550 جنم دن کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران نے 28 نومبر 2018ء کو کرتارپور راہداری منصوبے کا افتتاح کیا تھا جبکہ جنوری 2019ء میں پاکستان نے کرتارپور راہداری معاہدے کا مسودہ بھارت سے شیئر کیا۔

دونوں ممالک کی وزارت خارجہ میں رابطے جاری ہیں۔ کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ دونوں ملکوں کی سکھ برادری کی سہولت و مذہبی حقوق کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔ کرتارپور راہداری کھولنے سے پاکستان کا دنیا بھر میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے مثبت تاثر اجاگر ہوا۔ سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کی زندگی کے آخری 18 سال کرتارپور میں گزرے۔

متعلقہ خبریں

حکومت کا عید الضحیٰ پر صرف ایک چھٹی دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر عید الضحیٰ کے موقع پر صرف…

6 دن
حکومت کا عید الضحیٰ پر صرف ایک چھٹی دینے کا فیصلہ

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے یعنی ڈیرہ غازی خان میں عید قربان…

1 ہفتہ
عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

لاہور میں مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد

پنجاب حکومت نے لاہور میں بکرا منڈی لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پنجاب حکومت کا کہنا…

3 ہفتے
حکومت نے مویشی منڈیوں کے اوقات کار جاری کر دیئے

عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن…

ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث جاری لاک ڈاون کی وجہ سے حالات ناسازگار ہیں اور ایسے وقت…

2 مہینے
عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن عروج پر

تازہ ترین

صدرعارف علوی کی حدیقہ کیانی کے گانے کی تعریف، پیغام جاری

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین گلوکارہ حدیقہ کیانی کے کشمیریوں کیلئے…

2 گھنٹے
صدرعارف علوی کی حدیقہ کیانی کے گانے کی تعریف، پیغام جاری

حریم شاہ کی ایک اور سیاستدان کے ساتھ ویڈیو وائرل

معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس بار انہوں…

2 گھنٹے
حریم شاہ کی ایک اور سیاستدان کے ساتھ ویڈیو وائرل

ڈرامہ ارطغرل غازی کے خلاف فتویٰ جاری

جامعہ دارالعلوم کراچی نے ترکی کے مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی سمیت دیگر ڈراموں کو مسلمانوں کیلئے نامناسب قرار…

1 گھنٹہ
ڈرامہ ارطغرل غازی کے خلاف فتویٰ جاری

امریکی صدر ٹرمپ پی آئی اے کا ہوٹل خریدنے کے خواہشمند

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر…

26 منٹ
امریکی صدر ٹرمپ پی آئی اے کا ہوٹل خریدنے کے خواہشمند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے