بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

غیر شادی شدہ خاتون سے بچوں کے تعلیمی اخراجات کی تفصیل مانگ لی

78 Views 0 2 ہفتے
غیر شادی شدہ خاتون سے بچوں کے تعلیمی اخراجات کی تفصیل مانگ لی
Posted at 8 جولائی-2019

ملتان۔ ایف بی آر نے کل ملک بھر میں پانچ سو سے زائد گریڈ 9 سے 16 گریڈ کے اہلکاروں کے تبادلے کئے ں۔ ایف بی آر کی جانب سے تمام آفسز کو اہداف دئیے جا رہے ہیں۔ اب ہر آفس کی جانب سے اہداف پورے کرنے کیلئے پھرتیاں دکھائی جا رہی ہیں۔ ان پھرتیوں کے نتیجے میں ایسی ایسی حماقتیں دیکھنے میں آ رہی ہیں جسے دیکھ کر خود ایف بی آر کے افسران حیران رہ جاتے ہیں۔

اس خاتون سے بچوں کی بھاری فیسیوں، بجلی، گیس کے بل، آمدن اور اخراجات کی تفصیل مانگی گئی

واقعہ ملتان ریجنل ٹیکس آفس میں پیش آیا۔ اس کے اہلکاروں نے ایک غیر شادی شدہ خاتون سے بچوں کے سالانہ لاکھوں روپے تعلیمی اخراجات کی تفصیل مانگ لی۔ ریجنل ٹیکس آفس حکام کی جانب سے بڑے نجی پرائیویٹ سکولوں سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری کئے گئے انکم ٹیکس کے نوٹسز میں ایک ایسی خاتون کو بھی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے جو غیر شادی شد ہے۔

نوٹس ملنے پر متعلقہ خاتون کمشنر انکم ٹیکس آفس پہنچ گئی

اس خاتون سے بچوں کی بھاری فیسیوں، بجلی، گیس کے بل، آمدن اور اخراجات کی تفصیل مانگی گئی ہے۔ نوٹس ملنے پر متعلقہ خاتون کمشنر انکم ٹیکس آفس پہنچ گئی اور آفس والوں کو بتایا کہ ابھی تو اس کی شادی نہیں ہوئی۔ بچوں کی فیسوں کی تفصیل کیسے اور کیوں طلب کی گئی ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نے کمشنر انکم ٹیکس کو اس سلسلہ میں تحریری طور پر بھی آگاہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

گٹر سے روٹی تلاش کرنے والے لوگ

کچھ لوگ گٹر کو صاف خرکے اپنا اور اپنے بچوں کے لیے حلال رزق تلاش کرتے ہیں لیکن…

17 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

17 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے…

لندن۔ بورس جوہانسن کو نیا برطانوی وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ بدھ کو اپنے عہدے کا…

17 گھنٹے
نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے اخراج یا برقرار

چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

لاہور۔ قومی کھیل ہاکی ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں اس کے تن مردہ میں جان ڈالنے…

17 گھنٹے
چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے