بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

چوبیس ہزار ارب قرضہ لینے والوں کیخلاف اعلٰی سحطح کا کمیشن بنانے کا اعلان

38 Views 0 5 دن
چوبیس ہزار ارب قرضہ لینے والوں کیخلاف اعلٰی سحطح کا کمیشن بنانے کا اعلان
Posted at 12 جون-2019

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی نشری تقریر میں کہا کہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کی جانب ایک قدم لے لیا ہے۔ اب ملک میں قانون کی بالادستی نظر آ رہی ہے۔ ایک اعلٰی سطح کا کمیشن بنا رہا ہوں جو پچھلے دس سال کے دوران 24 ہزار ارب قرضوں کی چھان بین کرے گا۔ حکومت پر تنقید کرنیوالوں کو یہ صرف کہنا چاہتا ہوں کہ یہ دھمکیاں کسی اور کو دینا یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں۔

میری جان ہی کیوں نہ چلی جائے ڈاکوؤں اور چوروں کو ہرگز نہیں چھوڑوں گا۔ پاکستان ایک عظیم مملکت بننے جا رہا ہے۔ پھر کہتا ہوں کہ ہم سب قانون کے تابع ہیں۔ کسی کے دباؤ میں آ کر این آر نہیں دوں گا۔ پاکستان پہلے ہی این آر او کی قیمت دے رہا ہے اور نہ ہی کسی کی بلیک میلنگ میں آوں گا۔ ملک نے استحکام کی طرف جانا شروع کر دیا ہے۔

Courtesy Daily Times

پاکستان پہلے ہی این آر او کی قیمت دے رہا ہے

اب ان چوروں اور ڈاکوؤں کے پیچھے جاؤں گا۔ ان لوگوں کو شرم نہیں آتی کہ آج مک کے کیا حالات ہے۔ وفاقی بجٹ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے پیش کیا جانیوالا پہلا بجٹ ہے جو نئے پاکستان کے نظرئیے کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ پاک فوج اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خراج تحسین اور سیلوٹ پیش کرتا ہوں جنہوں نے رضاکارانہ بجٹ میں اضافہ نہیں کیا۔

زرداری کی100 ارب کی منی لانڈرنگ سامنے آئی ہے

قوم سے ٹی وی خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کی100 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سامنے آئی ہے۔ ان کے اکاؤنٹ میں تین ارب روپے آئے جو خاتون پانچ لاکھ ڈالر لیکر بیرون ملک جا رہی تھی۔ اس نے 75 غیر ملکی دورے کئے۔ پاکستان سے بیرون ملک اکاؤنٹس کا پتہ چلا لیا ہے۔ پاکستانیوں کے دس ارب ڈالر باہر پڑے ہیں۔ کسی نے انہیں منی لانڈرنگ سے نہیں روکا۔

شبر زیدی اور میں ملکر کام کریں گے

پچھلے دس سالوں میں ریکارڈ منی لانڈرنگ کی گئی۔ مشرف کے آٹھ سالہ دور میں ملک صرف دو ارب ڈالر کا مقروض ہوا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور میں ملکر کام کریں گے۔ ایف بی آر کو ٹھیک کروں گا۔ پاکستان میں پسے اکٹھے کر کے دکھاؤں گا۔ اداروں کے مسائل حل کروں گا۔ بیرون ملک پاکستانیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ملک اسوقت سخت معاشی مشکلات کا شکار ہے۔

اس کو معاشی بحران سے نکالیں۔ ایک مرتبہ پھر بے نامی جائیدادوں کے مالکوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھا لیں ورنہ 30 جون کے بعد سب کچھ ضبط ہو جائیگا۔ ملک میں دس ہزار ارب روپے آسانی سے اکٹھے کر لیں گے۔ ان پیسوں سے عوام کو غربت سے نکال سکتے ہیں۔ ہسپتال،انفراسٹرکچر اور سکول بھی بنائے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

6 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے