بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

چیئرمین سینیٹ سنجرانی نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس طلب کرلیا

150 Views 0 1 مہینہ
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس طلب کرلیا
Posted at 20 جولائی-2019

اسلام آباد۔ سینیٹ پاکستان کا ایک مستقبل ادارہ ہے۔ چیئرمین سینیٹ اہم ترین ملکی شخصیات میں سے ایک ہوتا ہے جو بلالحاظ عہدہ نائب صدر ہوتا ہے۔ صدر مملکت کی عدم موجودگی میں وہ قائم مقام صدر بھی ہوتا ہے۔ پچھلے سال سینیٹ کے انتخاب میں پی پی نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Courtesy Dawn

ریکوزیشن پر 23 جولائی کو اجلاس طلب

شاید اس کے پچھلے سوچ کرپشن کیسز سے بچنا تھا۔ اب حالات موافق نہ پا کر پی پی کی قیادت بھی سنجرانی کو ہٹانے پر آمادہ ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے پر اتفاق کیا تھا مگر حکومتی وزرا اور صادق سنجرانی کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد یوں دکھائی دیتا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کو لٹکایا جائے گا مگر دو روز قبل اپوزیشن جماعتوں نے اپنے منعقدہ اجلاس میں 54 سینیٹرز کی موجودگی میں پریس کانفرنس کر کے حکومت کیلئے مشکلات کھڑی کر دیں۔

اپوزیشن نے خط سیکرٹری ایوان بالا کو بھیجا

اب چپئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر 23 جولائی کو سہ پہر 3 بجے اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر بحث کی جائے گی۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب تخت یا تختہ والی صورتحال ہو گئی ہے۔

اپوزیشن کو 60 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل

واضح رہے اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے اعتراضات مسترد کر کے اجلاس بلا کر ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کیا۔ میر حاصل بزنجو نے سینیٹ میں اپوزیشن کے ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے خط سیکرٹری ایوان بالا کو بھیج دیا۔

میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ انہیں قرارداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کے چار روز تک انہیں کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ اپوزیشن کو 60 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ لہٰذا فوری سینیٹ کا اجلاس بلایا جائے۔

شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری سے اپوزیشن پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ اپوزیشن ان گرفتاریوں کی مذمت کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی…

کراچی۔ کراچی ایک ایسا میٹروپولیٹن شہر ہے جو پچھلے کئی سال سے مسائلستان بنا ہوا ہے۔ کراچی کے…

3 گھنٹے
وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

مودی تم سری نگر میں جلسہ کر کے…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے اسکردو میں جلسہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج…

2 دن

ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا…

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے عدالت کے ذریعے بحریہ ٹاؤن سے رقم ادائیگی کیس کے پیسے مانگ لئے۔…

2 دن
ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا کرے۔ سپریم کورٹ

نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی…

اسلام آباد۔ ایک طرف نیب کے پر کاٹ کر اختیارات محدود کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں تو…

2 دن
نیب کی 10 نئی انکوائریز اور دو انویسٹی گیشنز کی منظوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے