بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

اشرف غنی سمیت کئی امیدوار افغان صدارتی دوڑ میں کود پڑے

131 Views 0 3 ہفتے
اشرف غنی سمیت کئی امیدوار صدارتی دوڑ میں کود پڑے
Posted at 29 جولائی-2019

کابل۔ افغانستان میں صدارتی الیکشن مہم شروع ہوتے ہی پرتشدد سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی سمیت ڈیڑھ درجن امیدوار انتخابی مہم میں کود پڑے ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ دنوں ہونیوالی افغان امن عمل کانفرنس بھی آئندہ انتخابی عمل کو مدنظر رکھ کر کرائی گئی تھی۔ اس کانفرنس میں تمام اہم افغان لیڈروں اور جماعتوں نے شرکت کی تھی۔

Courtesy Dunya

انتخابات کی الیکشن مہم کا آخری دن پچیس ستمبر ہو گا

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکہ میں بھی صدر ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا اور آئندہ ممکنہ افغان حکومت کے حوالے سے بات چیت کی۔ افغان صدارتی امیدواروں نے مختلف علاقوں کے دورے اور ووٹرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اٹھائیس ستمبر کو ہونیوالے صدارتی انتخابات کی الیکشن مہم کا آخری دن پچیس ستمبر ہو گا۔

اشرف غنی اور عبد اللہ عبد اللہ سمیت اٹھارہ امیدوار میدان میں آ گئے

موجودہ صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ سمیت اٹھارہ امیدوار میدان میں آ گئے ہیں۔ واضح رہے افغانستان میں صدارتی عمل شروع ہوتے ہی تشدد کی سرگرمیوں بڑھ گئی ہیں۔ ان واقعات کا الزام افغان طالبان اور القاعدہ پر لگایا جا رہا ہے۔ افغانستان میں انتخابی مراکز پر سیکیورٹی کا انتظام افغان پولیس اور فوج کے ہاتھ میں ہو گا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا دعویٰ ہے کہ افغان صدارتی انتخابات کو پرامن بنانا حکومت کیلئے کڑا امتحان ہو گا۔

متعلقہ خبریں

شہید لانس لائیک تیمور اسلم کی نماز جنازہ…

لاہور۔ ”اے پتر ہٹاں تے نہیں ویکدے“ ملک کیلئے شہادتوں کی تاریخ رقم کرنیوالی پاک آرمی کو ہمیشہ…

4 دن
شہید لانس لائیک تیمور اسلم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا

قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اس سال…

لاہور۔ ملک بھر میں سنت ابراہیمی کا تہوار انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ البتہ مون سون…

5 دن
قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اس سال بیس فیصد کمی

پاکستان بھر میں آج بھارتی یوم آزادی پر…

لاہور۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے اور نہتے کشمیریوں پر بربریت اور مظالم کے پہاڑ توڑنے…

5 دن
پاکستان بھر میں آج بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منایا جا رہاہے

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں یوم آزادی کی تقریب

لاہور۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہر سال یوم آزادی کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ اس مرتبہ…

6 دن
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں یوم آزادی کی تقریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے